پتور : لڑکی کو چاقو گھونپ کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2023, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 18/ جنوری (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 50 کلو میٹر دور ضلع دکشن کنڑا کے  پتور میں  دیہی پولیس نے چاقو گھونپ کر لڑکی کو قتل کرنے کے معاملہ میں اومیش (24 سال) نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو سولیا کے موگیرو منے کا رہنے والا ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ منگل صبح 11.30 بجے کے  ملزم اومیش اپنی رشتہ دار جئے شری (23 سال) کے گھر میں اس وقت گھس گیا جب وہ اکیلی تھی  اور اس کو چاقو گھونپ کر زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ زخمی جئے شری کو اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ 

    مقتول لڑکی کی ماں گریجا کی طرف سے درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اومیش کچھ عرصہ سے جئے شری کے عشق میں گرفتار ہوگیا تھا اور بار بار ان کے گھر آنے جانے لگا تھا ۔ لیکن جئے شری اس میں دلچسپی نہیں دکھا رہی تھی اور گزشتہ سال نومبر میں اس نے اُومیش کو صاف صاف بتا دیا تھا کہ وہ اس سے محبت نہیں کرتی ۔  اسی بات سے ناراض ہوکر اومیش نے جئے شری کو چاقو گھونپ دیا اور اس کی جان لے لی ۔

    پتور دیہی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر روی بی کی ٹیم نے ملزم اُومیش کو آج صبح گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک اسکوٹر اور قتل میں استعمال کیا گیا چاقو ضبط کر لیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...