ہلیال میں سیاسی ہلچل - گھوٹنیکر کا بیٹا سرینواس ہوا بی جے پی میں شامل
ہلیال، 6 / اپریل (ایس او نیوز) اتر کنڑا میں انتخابی موسم کا پارہ جس طرح چڑھتا جا رہا ہے اسی طرح سیاسی ہلچل بھی سامنے آتی جا رہی ہے ۔ اس بیچ ہلیال سے ملی خبر کے مطابق سابق ایم ایل سی اور کانگریسی لیڈر ایس ایل گھوٹنیکر کا بیٹا سرینواس بی جے پی میں شامل ہو گیا ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرینواس نے بینگلورو میں بی جے پی لیڈران کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جسے ہلیال حلقے میں ایک اہم کروٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے مراہٹا اور ہندوتوا گروہوں کو تقویت ملے گی ۔ اس سے بی جے پی کے پارلیمانی امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کو جیت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔