لیستھ ملنگا کی ایک سال بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم میں واپسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 1:45 PM | اسپورٹس |

کولمبو4؍ستمبر(ایجنسی)  انجیلو میتھیوز کی قیادت میں ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی سری لنکن سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، لیستھ ملنگا کی ایک برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2017 میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ نیروشن ڈکویلا، لاہیرو کمارا، پرباتھ جے سوریا اور شیہان جے سوریا کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سکواڈ میں کپتان انجیلو میتھیوز، کوشال پریرا، کوشال مینڈس، اپل تھرنگا، چندی مل، دانشکا گونا تھلیکا، تھیسارا پریرا، ڈاسن شناکا، دھنن جایا ڈی سلوا، اکیلا دانن جایا، دلرووان پریرا، آمیلا آپنسو، راجیتھا، سرنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا اور لیستھ ملنگا شامل ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی