یڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کو ملے گا پدم بھوشن ایوارڈ ، وزارت کھیل نے کی سفارش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2017, 12:21 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،25/ستمبر(یو این آئی) کھیلوں کی مرکزی وزارت نے اولمپک کھیلوں میں چاندی کے تمغے کی فاتح بیڈمنٹن کی اسٹار خاتون کھلاڑی پی وی سندھو کے نام کی سفارش پیر کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن کے لئے کی۔ ریو اولمپک کھیلوں میں پہلی بار ملک کو چاندی کا تمغہ دلانے کے بعد سے ہی سندھو فارم میں چل رہی ہیں اور مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچ رہی ہیں۔ اس برس انہوں نے عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جو ان کا تیسرا عالمی تمغہ بھی ہے۔ ساتھ ہی وہ سائنا نہوال کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی ملک کی دوسری شٹلر بن گئی ہیں۔

سندھو کی فارم یہی پر نہیں رکی اور انہوں نے پھر پہلی بار کوریا اوپن چمپئن بننے کی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان شٹلر سے قبل ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پدم بھوشن کے لئے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے نام کی سفارش کی تھی۔ بائیس سالہ حیدرآبادی کھلاڑی کو اس سے قبل مارچ 2015 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنیں۔ سندھو اس برس اب دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں جن کے نام کی سفارش تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز کے لئے کی گئی ہے۔

سندھو کو ریو اولمپک 2016 میں خاتون سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد اس برس کے ملک کے اعلی ترین کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔ اس سے قبل سال 2013 میں انہیں ارجن ایوارڈ اور 2015 میں پدم شری سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔ زبردست فارم میں کھیل رہیں سندھو نے گزشتہ برس چائنا اوپن سپر سیریز اور انڈین اوپن سپر سیریز کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ ان کے کھاتے میں اب تین سپر سیریز خطاب ، تین عالمی چمپئن شپ میڈل، اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیسے بڑے خطاب درج ہوگئے ہیں۔

حالانکہ سندھو اور دھونی کے درمیان اس بار پدم بھوشن حاصل کرنے کا مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جہاں دھونی کے علاوہ کسی دیگر کھلاڑی کو اس اعزاز کے لئے نامزد نہیں کیا ہے تو وہیں کھیلوں کی وزارت نے سندھو کے نام کی سفارش کی ہے۔ اگر دھونی یہ ایوارڈ حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تیسرا سب سے بڑا اعزاز دپدم بھوشن حاصل کرنے والے گیارہویں ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹوکیو اولمپکس: لولینا سیمی فائنل مقابلہ میں ہاریں، مگر ہندوستان کو تمغہ دلانے میں کامیاب

ہندوستانی خاتون مکہ باز لولینا بوگوہین عالمی چیمپین اور ترک مکہ باز بوسیناز سورمینیلی سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار گئی ہیں۔ لولینا کو 0-5 سے شکست ملی۔ اس ہار کے ساتھ ہی لولینا کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک کی کارکردگی کے دم پر ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلا دیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں نیرج چوپڑا کا کمال، فائنل میں داخل

 ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے مقابلہ میں اپنی مہم کا آغاز انتہائی شاندار طریقہ سے کیا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر پر نیزہ پھینک کر فائنل میں مقام حاصل کیا۔

ٹوکیو اولمپکس: ہاکی کے سیمی فائنل میں بلجیم کے ہاتھوں ہاری ٹیم انڈیا، تمغہ جیتنے کا موقع برقرار

جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل مقابلہ ہار گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کو عالمی چیمپین بلجیم نے 2 کے مقابلہ 5 گول سے شکست دی۔ تاہم، ٹیم انڈیا کے پاس تمغہ جینے کا موقع ہنوز برقرار ہے اور اب تہ کانسی کا تمغہ جینے کے لئے میدان میں اترے ...

ٹوکیو اولمپکس: خواتین ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی

ٹوکیو اولمپک گیمز کے 10 ویں دن پیر کو خواتین کی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ ہندوستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر اولمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اب ہاکی میں ایک اور میڈل کی امید بڑھ گئی ہے۔

ٹوکیو اولمپک: سندھو نے کانسہ جیتا، ہندوستان کو دلایا تیسرا تمغہ

 ہندوستان کی موجودہ چیمپئن پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کے روز چین کی ہی بنگ جیاؤ کو 15-21 ،13-21 سے شکست دے کر بیڈمنٹن سنگلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور اس کے ساتھ ہی سندھو نے ہندوستان کو ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں تیسرا تمغہ دلایا۔