دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th February 2019, 12:40 PM | اسپورٹس |

جوہانسبرگ، 4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں  کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے سیریز میں دو صفر سے ناقابل تسخیر برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کپتان ملر (65)کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 188 رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 189 رنوں کو ہدف دیا ، جس کے جواب میں گرین شرٹس 20 اوورس میں سات وکٹ پر 181 رن ہی بناسکی ۔

ڈیوڈ ملر نے 29 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ملر کے علاوہ ہینڈرکس نے 28 رن ، ملان نے 33 رن ، وان ڈر ڈوسن نے45 رن اور کلاسین نے پانچ رن بنائے۔ عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی کو ایک ایک وکٹ ملا ۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 58 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں فخر زمان نے 14 ، حسین طلعت نے 55، آصف علی نے دو ، شعیب ملک نے چھ ، حسن علی نے ایک اور محمد رضوان نے ایک رن بنائے۔ ہینڈرکس اور مورس نے دو دو جبکہ فلیکوایو نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔