لوک سبھا الیکشن 2024: بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2024, 11:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پورے ملک میں 7 مراحل میں انتخاب کرائے جائیں گے، اور بہار میں ان سبھی مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں ہیں اور 4 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں، 5-5 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ، تیسرے، چوتھے و پانچویں مرحلہ میں اور 8-8 سیٹوں پر چھٹے و ساتویں مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا کی سبھی 543 سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو کرنے کا اعلان کیا ہے، یعنی 4 جون کی شام تک نتائج بھی برآمد ہو جائیں گے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کہ مرحلہ وار بہار میں کی کس سیٹ پر کب ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پہلا مرحلہ (19 اپریل): اورنگ آباد، گیا، نوادہ، جموئی

دوسرا مرحلہ (26 اپریل): کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور، بانکا۔

تیسرا مرحلہ (7 مئی): جھنجھارپور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ، کھگڑیا۔

چوتھا مرحلہ (13 مئی): دربھنگہ، اجیارپور، سمستی پور، بیگوسرائے، مونگیر۔

پانچواں مرحلہ (20 مئی): سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن، حاجی پور۔

چھٹا مرحلہ (25 مئی): بالمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان، مہاراج گنج۔

ساتواں مرحلہ (یکم جون): نالندہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پترا، آرہ، بکسر، سہسرام، کاراکٹ، جہان آباد۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...

’میں ان کو ٹکڑوں میں گھر لائی تھی‘، گجرات میں والد راجیو گاندھی کا تذکرہ کر پی ایم مودی پر حملہ آور ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز گجرات کا دورہ کیا جہاں ولساڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر زوردار انداز میں حملہ آور ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اب تک کئی وزرائے اعظم کو دیکھ چکی ہیں، وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے تھے، لیکن موجودہ وزیر اعظم ...

کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کا جذباتی پیغام ،’کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں ؟‘

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد اب ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ عوام کے درمیان وزیر اعلیٰ کیجریوال کا پیغام لے کر جا رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی ...

پی ایم مودی کے الزامات پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کھرگے نے کہا ’یہ ملک ہم نے بنایا‘

وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی تشہیر کے دوران لگاتار کانگریس پر حملہ کر رہے ہیں اور خاص طور سے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس صدر کھرگے نے آج سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ آسام کے گواہاٹی میں صحافیوں نے جب کانگریس صدر سے وزیر اعظم کے الزامات پر ...

اجمیر میں محمدی مدینہ مسجد کے امام کا پیٹ پیٹ کر قتل، علاقہ کے لوگوں میں سخت غم و غصہ

راجستھان کے شہر اجمیر میں پیش آنے والے ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک مسجد کے امام کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز علی الصبح رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کر امام کو قتل کر دیا گیا۔ قتل کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملہ کی اطلاع ...