ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے کے ہاتھوں بنواسی میں’ کدمبا اتسوا‘کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th February 2018, 12:22 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 3؍فروری (ایس او نیوز) سرسی کے بنواسی میں’ کدمبا اتسوا‘کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے کہا کہ انسان کی ترقی میں تہذیب وثقافت اور فنکاری کا بڑا حصہ ہوتا ہے۔اور سرکار کی طرف سے کراولی اتسوا سمیت اس طرح کے دیگر اتسوا کا اہتمام کرکے تہذیب و ثقافت اور فنکاری کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہر انسان کو انسانیت کے جذبات کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے۔ اس طرح کے تہواروں سے انسانی اور تہذیبی اقدار کو تقویت ملتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ضلع کی ترقیاتی کام بھی انجام دئے جاتے ہیں۔اس موقع پربنواسی سرکل کا نام ’پمپ سرکل‘ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع کا ’پمپ ایوارڈ‘ پروفیسرنثار احمدکو دیا جانا دراصل اس ایوارڈ کے لئے قابل رشک ہے۔

پروفیسر نثار احمد نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس قابل فخر ایوارڈ کو حاصل کرتے ہوئے انہیں خوشی ہورہی ہے۔ حالانکہ یہ ایوارڈ مجھے 11برس پہلے ملنا چاہیے تھا وہ آج مل رہا ہے، پھر بھی میں اس کے لئے ریاستی حکومت ، وزیراعلیٰ اور ایوارڈ کمیٹی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس ایوارڈ کے لئے مجھے منتخب کیا۔

ایم ایل اے شیورام ہیبار نے استقبالیہ خطاب کیا۔مہمان خصوصی کے طور پر ایم ایل اے وشویشورا ہیگڈے کاگیری، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول، ضلع پنچایت سی ای او چندرا شیکھر نائک،ضلع ایس پی ونائیک پاٹل،محکمہ کنڑا وثقافت کے ڈائریکٹر این آر وشو کماروغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔