سرسی : یوٹیوب ویڈیو پر بھروسہ کرنے والے پر لگا 7.16 لاکھ روپے کا چونا
سرسی،8 / فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے نالکنی ٹٹیسر کے رہنے والے ایک شخص کو یوٹیوب ویڈیو پر بھروسہ کرنا مہنگا پڑگیا اور اسے 7.16 لاکھ روپے کا چونا لگ گیا۔
فریب کا شکار ہونے والے شخص کا نام رمیش ہیگڈے ہے۔ اس نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھا جس میں پرانے سکے لاکھوں روپیوں میں خریدنے کی بات کہی گئی تھی ۔ اس پر بھروسہ کرتے ہوئے اس نے ویڈیو بھیجنے والے امن کمار اور پنکج سنگھ سے رابطہ کیا جو کہ کلکتہ کے رہنے والے تھے۔ ان کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔
اس کے جواب میں ملزمین نے رمیش ہیگڈے کو بتایا کہ اس نے جو پانچ روپے والا سکہ بھیجا تھا اسے 4.56 لاکھ روپیوں میں انہوں نے خرید لیا ہے ۔ اس تعلق سے اکاونٹ کی تفصیلات بھی رمیش کو بھیجی گئیں۔ اس طرح کاروباری سلسلہ شروع ہوا تو رمیش نے ملزمین کی بات پر یقین کرتے ہوئے 7.16 لاکھ روپئے ملزمین کے کھاتے میں منتقل کر دئے۔
اس کے بعد رمیش کو پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور اس کی رقم ڈوب گئی ہے تو اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔