سرسی :ریاستی حکومت  ضلع کے  سوپراسپیشالٹی کا مسئلہ صرف 10دن میں  حل کرسکتی ہے لیکن وہ ناٹک کر رہی ہے: آئیون ڈیسوزا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd September 2022, 11:33 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:22؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) ضلع اترکنڑا کےحالات کو دیکھتے ہوئے اگر حکومت چاہے تو صرف 10دن میں  سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا معاملہ حل کرسکتی ہے، لیکن ریاستی حکومت اسپتال کے معاملےمیں ناٹک کرنے کا کے پی سی سی نائب صدر اور کانگریس ضلع نگراں کار آئیون ڈیسوزا نے الزام لگایا ۔

شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ ریاست میں بی جےپی کی حکومت ہے، پھر کیوں ملٹی اسپیشالٹی اسپتال کےلئے پس و پیش کی جارہی ہے۔ اسپتال کی جگہ تلاش کے لئے 5برس چاہئے تھےکیا؟حکومت کو چاہئے کہ جب تک اسپتال کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا تب تک موجودہ سرکاری اسپتالوں کو ترقی دینے کا کام کریں۔ خالی عہدوں پر ڈاکٹروں کی تقرری کی جاتی ہے تو 10دنوں میں ضلع کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی بدانتظامیوں سے عوام پریشان ہیں، ملک کے عوام کومتحد کرنے کے لئے ہی راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ریاست کے 224حلقوں سے بھی متعلقہ یاترا میں شامل ہونےکا فیصلہ لیاگیا ہے۔ ریاست میں 511کلومیٹر تک بھارت جوڑویاتراچلے گی جس میں ہرحلقہ سے 5ہزار عوام شریک ہونگے۔ اترکنڑا ضلع کے عوام اکتوبر 15کو چلیکیرے اور 16اکتوبر کو مولکالمورمیں ہونےو الی یاترامیں شامل ہونگے۔ پیشگی تیاری کے طورپر ضلع کے 14بلاک کے کارکنان کی میٹنگ ہوچکی ہے۔ انہوں نے ہروارڈ سے پارٹی کارکنان کو شامل کرنےکی اپیل کی ۔میں ، دیش پانڈے اور میورجئے کمار پر مشتمل 5کمیٹیوں کو تشکیل دیاگیا ہے جو ودھان سبھا حلقہ کا دورہ کریں گے۔

آئیون ڈیسوزا نے کہاکہ ریاستی عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ ریاستی حکومت کو بدلنا ہے۔ بی جےپی کی حکومت تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ منگلورو کو جب مودی کو دعوت دئیےتھے تو حکومت کا غلط استعمال کیاگیا ہے اور وہاں 3-4لاکھ عوام شریک ہونے کا دعویٰ کیاجارہا تھا جب کہ وہاں 50ہزار لوگ بھی نہیں تھے۔عام عوام ہی کہہ رہےہیں کہ عوامی حکومت دینا بی جےپی کے بس کی بات نہیں ہے۔ عدم اعتماد کے چلتے پارٹی کارکنان کا استعفیٰ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہاہے۔ جب حالات اتنے سنگین ہیں تو لیڈران کہہ رہےہیں کہ دوبارہ ہم ہی جیت کر آئیں گے روک سکو توروکو۔ آئیون ڈیسوزا نےکہاکہ روکنا کانگریس کی تہذیب نہیں ہے، حقیقت یہ ہےکہ تم خود جیت کر نہیں آئیں گے۔ پریس کانفرنس میں ضلع صدر بھیمنا نائک، بسوراج دوڈمنی ، جیوتی گوڈا، جگدیش گوڈا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...