سرسی تعلقہ کے دیہات کو شراوتی جنگلات میں شامل کئےجانےکی مخالفت میں دیہی عوام کا راستہ روک کراحتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2020, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:21؍فروری(ایس اؤ نیوز)شیموگہ ضلع کے  شراوتی جنگلات حدود سے تعلقہ کے ہیبری ، ہوسور، بگڑی دیہات کو فاریسٹ علاقے سے باہر کرنے کا مطالبہ لے کر دیہی عوام نے راگی ہوسلی روڈ روک کر ،سرکاری حکم نامے کو نذر آتش کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ضلع ارینیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کی قیادت میں قریب آدھے گھنٹے تک کمٹہ۔ تڑس ریاستی شاہراہ کو روک کر بیٹھے احتجاجیوں نے اے سی کو جائے وقوع پہنچنے کی مانگ کی۔ ریاستی حکومت نے 7جولائی 2019کو سرکلر جاری کرتےہوئے متعلقہ دیہات کو زائد علاقے کے طورپر شیموگہ شراوتی جنگلات میں شامل کیا ہے۔ احتجاجیوں نے متعلقہ حکم نامے پر اعتراض جتاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر یہ کام کیا ہے۔

ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے احتجاجیو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے مقامی عوام سے صلاح ، مشورہ نہیں کیا ہے، جنگلات کی توسیع کو لےکر عوام میں بیداری پیدا نہیں کی۔ متعلقہ جنگل میں بے شمار فاریسٹ مکین ہیں، انہوں نے فاریسٹ حقوق قانون کے تحت حق پترا کے لئے عرضی داخل کی ہے، ان حالات میں فاریسٹ علاقے کوجنگل میں شامل کیا جاتاہے تو ان کی آزاد زندگی پر روک لگنے کی بات کہی۔ جب تک افسران جائے وقوع پہنچ کر ہمارے ساتھ گفتگو نہیں کریں گے تب تک نہیں ہٹنے کی بات کہتے ہوئے ضد پر اڑے رہے۔ اس کے بعد سی پی آئی پردیپ جائے وقوع پہنچ کر احتجاجیوں  کو  افسران سے بات چیت کا موقع فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ تحصیلدار ایم آر کلکرنی نے میمورنڈم وصول کیا۔

گرام پنچایت صدر دیوراج مراٹھی ، تعلقہ پنچایت ممبر سروجا ستیش بھٹ، راگی ہوسلی سیوا سہکاری سنگھ کے صدر پروین گوڈا، بابو مراٹھی ، سنتوش گوڈا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...