ہیبار کے ہاتھ سے شکر پھسل گئی :کام نکلنے کے بعد کیا اب بی جےپی شیورام ہیبار کونظر انداز کرے گی ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2021, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:22؍جنوری (ایس اؤ نیوز) ریاست کی کابینہ  وزراء میں اترکنڑا ضلع سے صرف ایک ہی وزیر شیورام ہیبار مزدوروں کاقلم دان رکھتے ہیں ان کے پاس موجود شکر کا قلم دان واپس لے لیاگیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یڈیورپا کی قیادت والی حکومت میں حال ہی میں توسیع کرتےہوئے کئی نئے وزراء کو شامل کیاگیا تو چند وزراء کے قلم دانوں میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ اسی رد وبدل میں اترکنڑا ضلع کے شیورام ہیبار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اترکنڑا ضلع کے نگراں کار وزیر شیورام ہیبار نے جب وزیر کا حلف لیا تھا تو انہیں مزدور فلاح وبہبودی کا قلم دان دیاگیا تھا جس پر ان کے حمایتیوں نے عدم اطمینان کا اظہارکیا تھا، جس کے بعد  انہیں اضافی طور پر شکر کا قلم دان دیاگیا۔حالیہ ہوئی کابینائی ردوبدل میں شکر کا قلم دان شیورام ہیبار سے  واپس لے کر بنگلورو کے گوپالیہ  کو دے  دیاگیا ہے۔ اس طرح اب شیورام ہیبار کے پاس صرف مزدور فلاح و بہبودی کا قلم دان رہ گیاہے ، جس کے ساتھ ہی ان کے حمایتیوں کو پھر ایک با رمایوس کیاگیاہے۔

کانگریس اور جے ڈی ایس سے نکل کر بی جےپی میں شامل ہونے والے  17ارکان کی ٹیم میں شیورام ہیبار بااثر شخصیات میں شامل سمجھے جارہے تھے جس سے امید کی جارہی تھی کہ انہیں بی جےپی کی حکومت میں  بہتر قلم دان دیاجائے گا۔ بقیہ لوگوں کو اہم وزارت سونپ کر انہیں مزدوروں کی فلاح و بہبودی کا قلم دان دیاگیا۔ جب انہوں نے بیزارگی کا اظہار کیا تو شکر کی وزارت دے کر مطمئن کیاگیا تھا۔ اب پھر شکر کی وزارت واپس لینے سے ہیبار کے حمایتی اب شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ  کیا بی جے پی اپنا کام نکلنے کے بعد شیورام ہیبار کو  نظر انداز  کرے گی ؟

شیورام ہیبار جب پہلی مرتبہ مزدور فلاح وبہبودی کے وزیر بنے تھے تو انہوں نے کہاتھا کہ مجھے ملی وزارت سے اطمینان ہے ، کیونکہ یہ قلم دان مزدور اور  غریب طبقہ سے تعلق رکھتاہے، ان کی خدمت کرنے کا مجھے موقع ملا ہے میں دلی خوشی کے ساتھ اس کو انجام دونگا۔ اب بھی انہوں نے کہاہےکہ کسی بھی قلم دان کو دینا اور واپس لینا وزیراعلیٰ کےاختیار میں ہے، وہ جو بھی قلم دان دیں گے اس کو سنبھالنا اپنا فرض ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...