سرسی میں شرح سے زائد سود وصولی پر پولس افسران کے ساتھ قرض داروں کی میٹنگ : مسلم عورتوں کی خاصی شرکت پر سوال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th November 2019, 6:51 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:15؍نومبر(ایس اؤ نیوز) شہر میں  مائیکرو فائنانس کے نام پر غریب ،مجبور وبے سہارا افراد   کا استحصال کرنےو الی کمپنیوں کے خلاف قرضہ دار قرض ادا کرنے سے لاچاری ظاہر کرنےپر سرسی کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ایشور اُلاّگڈی نے پولس افسران کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہاکہ کمپنی افسران اور قرض داروں کے ساتھ میٹنگ کرتےہوئے معاملے کا حل نکالیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے مائیکرو فائنانس اور دیگر معاشی لین دین اداروں  کی طرف سے عورتوں کے گروپ بنا کر انہیں قرض دے کر  بہت زیادہ سود وصول کرنےکی شکایات موصول ہورہی تھیں ، جن میں خاص کر مسلمان عورتیں بھی زیادہ تعداد میں ملوث ہونےکی جانکاری ملی ہے۔ اسسٹنٹ کی ہدایات پر سرسی پولس افسران نے تھانہ ہال میں قرضہ داروں اور کمپنی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں 150سے زائد عورتیں شریک تھیں جن میں مسلم عورتیں زیادہ تھیں اور 19سے زائد فائنانس کمپنی افسران بھی شریک تھے۔ قرضہ دار خواتین نے متحدہ آواز میں کہاکہ ہماری مجبوری ہے کہ ہم اپنا قرض لوٹا نہیں سکتے۔ ہم لاچار ہیں ، قرض کی ادائیگی ممکن نہیں ہونے کی بات کہی ۔ میٹنگ میں زائد تعداد میں  شریک مسلم خواتین کو دیکھ کر تعجب ہوتاہے کہ معاشرے کی معاشی صورت حال اتنی ابتر ہے یا خواہشات کی بھرمار نے انہیں اس کگار پر لا کھڑا کیا ہے۔ مرد حضرات کیا کررہے ہیں۔ اس طرف مسلم اداروں اور جماعتوں کو توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنانائک نے فائنانس کمپنی افسران کو تاکید کی کہ قانون کے مطابق قرضوں کی وصولی کریں، گھروں میں عورت تنہا ہے تو اندر داخل ہونا ٹھیک نہیں ہے، قرض وصولی کو جائیں تو اپنے ایک ساتھ ایک خاتون عملے کو بھی ساتھ رکھیں۔ اور انہیں کسی قسم کی ذہنی  ہراسانی ،پریشانی اور دھمکی دے کر قرض وصول کرنےکی جرأت نہ کرنے کی شرط لگائی۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ فی الوقت انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری ہے ،کسی قسم کا ہنگامہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ کچھ بھی ہو جن لوگوں نے قرض لیا ہے انہیں تحریری اطلاع دیں، قانونی حدو د میں رہیں، اس کے سوا کوئی ایسا ویسا طریقہ اپنائے تو سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور کہاکہ اے سی کی ہدایات کے مطابق قانونی کارروائی لازمی ہوگی۔ میٹنگ میں سی پی آئی گریش، شہری تھانہ ایس آئی مادیش اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...