سرسی سرکاری ڈگری کالج طالبہ کےاغواء کاری معاملے میں اہم ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2021, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:20؍نومبر(ایس اؤ نیوز) چار روز  پہلے سرسی سرکاری ڈگری کالج کے قریب سے  کالج طالبہ  کو اغواء کئے گئے معاملے میں پولس نے اہم ملزم کو گرفتارکرلیا ہے اور اغواء شدہ لڑکی کو پولس نے بنگلورو سے بحفاظت گھر  واپس پہنچا دیا ہے۔ پولس ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پولس کو   اغوا کے سلسلے میں  مزید  دوملزموں کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار شدہ  ملزم کی شناخت ہونپا پُٹپا دیامنکوپا کالنگی کے طورپر کی گئی ہے۔ چار دن پہلے تین ملزم سفید کار پر سوار سرکاری ڈگری کالج کے قریب والی کراس پر پیدل جارہی کالج طالبہ کا اغواء کیا تھا۔ معاملے کو لےکر طالبہ کی والدہ نے دیہی پولس تھانےمیں شکایت درج کروائی تھی۔ معاملے کو چیلنج کے طورپر لیتے ہوئے پولس  نے فوری طورپر ملزموں کی تفتیش میں جٹ گئی اور   اہم ملزم کو گرفتار میں کامیاب ہوگئی۔

پولس نے بتایا کہ گرفتارشدہ  ہونپا اپنے ساتھیوں کے ساتھ لڑکی کو اغواء کرنےکے بعد بنگلورو لے گیا جہاں زبردستی ایک مقام پر قید میں رکھ کر فرار ہونےکی کوشش میں تھا۔ اسی دوران پولس کو مصدقہ اطلاع ملنےپر جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتارکیا اور لڑکی کی حفاظت کی۔ اغواء کے پیچھےکا مقصد تلاش کرنےمیں جٹی پولس کو پتہ چلا ہے کہ ہونپا کالج طالبہ سےشادی کرنا چاہتاتھا اسی مقصد کو لےکر اس نے لڑکی کو اغواء کیا تھا۔ لیکن لڑکی  نے ان سب باتوں سے انکار  کیا جس سے معاملہ پیچیدہ ہوگیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...