سرسی میں بی جے پی امیدوار اننت کمارہیگڈے کی کارکنان کے ساتھ میٹنگ : بی جے پی کارکنان ملک کے لئے کام کررہے ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th March 2019, 8:02 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:30؍مارچ (ایس او نیوز)پارٹی کارکنان  حلقہ میں میرے پیغام کے مطابق کا م نہیں کررہے ہیں بلکہ ملک، وزیر اعظم نریندرمودی ، پارٹی کا نظریہ سمجھ کر پارٹی کی جیت کے لئے کام کرنے کا شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی امیدوار ننت کمار ہیگڈے نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں کارکنان کی میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک بوتھ پر پہلے مرحلے کے اشتہار کا کام ختم ہوچکا ہے، ووٹنگ سے پہلے چار مرحلوں میں اشتہاربازی کرنے کی بات کہی۔ پارٹی کارکنان بوتھ لیول کے ہرگھر پر پہنچ کر منصوبہ بند طریقے سے کام انجام دے رہےہیں۔ نظریاتی اور وفاداری سے کوئی سمجھوتا کئے بغیر ابھی تک عوام نے میری پرورش کی ہے، وہی میری سب سے بڑی طاقت ہے۔ اس مرتبہ بھی بی جے پی امیدوار سے زیادہ پارٹی کارکنان ، عوام آگے ہیں۔ پارٹی کے اشتہار کو لے کر وہی خود سرگرم ہیں، ہم تو صرف ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 70برسوں کے بعد عوام کو محسوس ہورہاہے کہ ایک حکومت کام کررہی ہے۔ اس مرتبہ رائے دہندگان بی جے پی کو ضرور جیت دلانے کی بات کہی۔

کانگریس جے ڈی ایس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر کے متعلق انہوں نےکہاکہ ’’ آنند اسنوٹیکر ایک ساتھ تنقید کررہے ہیں انتخابات سے پہلے ہی  ان کے پاس موجود خزانہ خالی ہوجائے گا۔انتخابات کے لئے ابھی بہت دن باقی ہیں، اس لئے  بہتر ہے کہ وہ آہستہ سے الزام تراشی کریں ۔ ایک ساتھ چیخ پکار کرنا اچھا نہیں ہے‘‘۔

ایل جی رائیکر نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ارون ، وینا شٹی ، گنپتی نائک ، نند ساگر ، رتیش وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...