سرسی کو نیا ضلع ڈکلیر کرنے کی امیدوں پر وزیراعلیٰ نے پھیر دیا پانی: کابینہ میں گفتگو کے بعد فیصلہ کرنے کا دیا تیقن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2023, 10:02 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:16؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) فی الحال اترکنڑا ضلع کو تقسیم کرتےہوئے سرسی کو نیا ضلع تشکیل دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہونے کی بات کہتےہوئے کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے سرسی کے عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔

سرسی ودھان سبھا حلقہ میں انجام دئیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد کےلئے سرسی پہنچے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ریاست کے مختلف مقامات سے نئے اضلاع کی تشکیل کےلئے مطالبہ کیاجارہاہے۔ اسی کے تحت سرسی کو بھی الگ سے ضلع بنانے کے لئے کافی دباؤ اور مانگ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاستی  کابینہ میں ضلع تشکیل دینے کے متعلق سوچ بچار کرنے کے بعد فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اترکنڑا ضلع تقسیم کرتےہوئےسرسی کو نیا ضلع بناتے ہوئے اعلان کیاجانا آسان نہیں ہے اس کے لئے کئی تکنیکی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ اس سلسلےمیں افسران کی رپورٹ لینی ہوگی، فائدہ اورنقصان کے متعلق سوچ بچار کے ساتھ ساتھ معاشی طورپر ہونے والے اثرات کابھی جائزہ لینا ضروری ہوتاہے۔ صرف سرسی ایک ہی نہیں ، بلکہ ریاست میں کئی نئے اضلاع کی مانگ ہے، اگر سرسی کو ضلع بنانے کا اعلان کیاجائےتو دیگر مقامات پر بھی آواز اٹھنے لگےگی ۔ اسی لئے وزیر اعلیٰ نے بہت ہی سمجھداری سےکام لیتےہوئے معاملہ کو کابینہ کی طرف موڑ دیا ہے۔

دراصل ریاستی ودھان سبھا کے اسپیکر وشویشورہیگڈے کاگیری کے تہنیتی پروگرام میں وزیرا علیٰ کو دعوت دے کر خود ان کی زبانی سرسی کو ضلع بنائےجانےکا اعلان کرنے کے متعلق پس پردہ کافی کوششیں ہوئی تھیں۔ لیکن وزیر اعلیٰ نے ان سب باتوں کو کنارے لگاتے ہوئے اُن کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...