سدارامیا سمیت 64 اہم شخصیات کو مارنے کی دھمکی ؛ ہندو شدت پسند تنظیم کے مبینہ پیغام کو پولیس نے لیا سخت نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2022, 1:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍اپریل (ایس او  نیوز ) کرناٹک کے سابق وزرائے اعلیٰ  سدارامیا اور ایچ ڈی کمارسوامی نیز مصنف کے ویر بھدر پا سمیت 64 لوگوں کو ایک ہندو شدت پسند تنظیم کی طرف سے جان سے مارنے کی دی گئی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس ان بھی کو سکیورٹی دینے پر غور کر رہی ہے ۔

سوشل میڈ یا پر وائرل پوسٹ میں کہا گیا ’’ موت تمہارے آس پاس منڈلا رہی ہے ،مرنے کے لئے تیار ہو جاؤ تم تباہی کے راستے پر چل رہے ہو ۔ تم موت کے دہانے پر کھڑے ہو تمہیں تیار رہنا چاہئے ۔موت تم تک الگ الگ راستوں سے آسکتی ہے ۔اپنے خاندان والوں کو بتادواور آخری رسم کی تیاری کرو ۔ یہ پیغام مبینہ طور پر سمبیشنو ہندو کے نام سے ان تک پہنچا ہے ۔

کماراسوامی نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس دھمکی کو بلکے میں نہ لیا جائے اور کرناٹک میں’ فرقہ وارانہ صف بندی‘  کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھانے والے ویر بھدر سمیت مصنفوں کو سکیورٹی مہیا کی جائے۔  کمارسوامی نے کہا کہ کنڑ ا مصنف پروفیسر ایم ایم کلبرگی سے قتل جیسے واقعات دہراۓ نہیں جانے چاہئیں ۔ حجاب معاملے میں کر نا ٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے جواب میں ہندو  تنظیموں  نے مندروں میں مسلم تاجروں ،حلال گوشت اور لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کانگریس اور جنتا دل (ایس ) سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ نفرت بڑھانے میں ان تنظیموں کا ساتھ دے رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...