شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2022, 11:38 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ووٹنگ کا بائیکاٹ، واک آوٹ اور کئی اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہفتے کے روز تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک میں 23 ویں وزیر اعظم کا انتخاب آج کیا گیا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوگئے۔ 

آج ہونے والی اس ووٹنگ میں دونوں امیدواران کوکامیابی کے لیے 342 نشستوں پر مبنی اس ایوان میں 172 ارکان کی حمایت چاہیے تھی لیکں تحریک انصاف نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا جس کے بعد شہباز شریف 174 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ 

تاہم شہباز شریف کی نامزدگی پر تحریک انصاف کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر آئینی اعتراضات اٹھا دیے، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں، آرٹیکل 233 کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا 3 جگہ پر اختیار دیتا ہے۔ بابراعوان نے مطالبہ کیا،''شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، شہباز شریف کے خلاف مالی بدعنوانی کے مقدمات ہیں، دنیا کا پہلا وزیراعظم ہوگا جو 10 مہینے سے ضمانت پر ہے۔‘‘

آج اس اجلاس کی قیادت ایاز صادق نے کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب  ہونے کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس آج طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان ملک کے ایسے پہلے جمہوری وزیر اعظم ہیں، جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔ ماضی میں دو بار پہلے بھی اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف یہ تحریک چلائی گئی لیکن کامیاب نا ہو سکی تھی۔

اس تمام صورت حال کے باوجود پاکستان بھر میں عوام کی جانب سے عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور 'امپورٹڈ حکموت نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ علاوہ ازیں عمران خان کی جانب سے ملک گیر احتجاج اور ریلیوں پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

اس تمام صورت حال کے باوجود پاکستان بھر میں عوام کی جانب سے عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور 'امپورٹڈ حکموت نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

شہباز شریف آج قومی اسمبلی میں کامیابی کے بعد پاکستانی وقت کے حساب سے رات آٹھ بجے حلف اٹھائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔