شمال مغربی ہندوستان میں شدید گرمی جاری رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2024, 6:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 22/مئی ٗ(ایس او نیوز /ایجنسی)  شمال مغربی ہندوستان، شمالی مدھیہ پردیش اور گجرات کے میدانی علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔

محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ’’مغربی راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مشرقی راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں 22 سے 26 مئی تک اور شمال مغربی مدھیہ پردیش اور دہلی کے مختلف علاقوں میں 24 سے 26 مئی کے درمیان شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، گجرات، شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں 26 مئی تک، مغربی مدھیہ پردیش، دہلی میں 22 اور 23 مئی، ودربھ میں 23 سے 26 مئی تک، مشرقی اتر پردیش میں 24 سے 26 مئی اور 22 سے 25 مئی تک گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔ اس مدت کے دوران شمالی وسطی مہاراشٹر میں للو چلنے ک توقع ہے۔

جنوب مغربی مانسون بدھ کے روز جنوبی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، مالدیپ کے کچھ اور حصوں، کومورین کے علاقے، جنوبی خلیج بنگال، انڈمان نکوبار جزائر اور بحیرہ انڈمان میں آگے بڑھنے کی توقع ہے۔

اس کے زیر اثر کرناٹک، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور کیرالہ میں 25 مئی تک مختلف علاقوں مں بھاری بارش متوقع ہے۔ کیرالہ میں آج شدید بارش کے امکانات ہیں۔ اگلے سات دنوں کے دوران جزائر انڈمان اور نکوبار میں وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسی مدت کے دوران کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، ودربھ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

26 مئی کو اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ میں مختلف مقامات پر بھاری بارش متوقع ہے۔

مغربی وسطی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے۔ اس کے شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور 24 مئی کی صبح تک خلیج بنگال کے وسطی حصوں پر ایک ڈپریشن میں مرتکز ہونے کا امکان ہے۔ یہ شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور مزید شدت اختیار کرنے اور 25 مئی کی شام تک شمال مشرق اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے1097 کروڑ روپے کے اثاثوں کوای ڈی نے ضبط کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سہارنپور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی گلوکل یونیورسٹی کی 121 ایکڑ زمین اور تمام عمارتوں کو ضبط کر لیا ہے۔ بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی ضبط کی گئی جائیداد کی ...

لوک سبھا اسپیکر الیکشن کے لئے انڈیا الائنس کی حکمت عملی

لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر مرکز میں مودی حکومت بن گئی ہے۔ اب لوک سبھا کے اسپیکر کے لیے انتخابات ہونے ہیں، اس کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرسکتی ہے۔ اگر ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا گیا تو ...

طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے نیٹ کا امتحان دوبارہ کرانے کا کیا مطالبہ، این ٹی اے پر فوری پابندی لگانے کی اپیل

این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) کے قومی صدر ورون چودھری کی قیادت میں آج یونین دفتر سے جنتر منتر تک پرامن مشعل مارچ منعقد کیا گیا۔ اس مارچ کا مقصد حال ہی میں ہوئے این ٹی اے اور نیٹ امتحان گھوٹالہ کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور احتجاج درج کرنا تھا، جس نے پورے ملک ...

نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس، امتحان سے ایک دن پہلے پیپر ملنے کا انکشاف

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای او یو) نے جو نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ۔ یوجی) 2024ء میں پرچہئ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کررہی ہے، ہفتہ کے روز 11 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی ہیں، جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

آندھرا کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے گھر پر چلا بلڈوزر، غیر قانونی تعمیر کی شکایت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی کارروائی

 آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میونسپل کارپوریشن نے یہ ...

کویت آتشزدگی معاملہ؛ مہلوکین کی لاشوں کو لانے طیارہ پہنچے گا کویت

کویت کی عمارت میں لگی آگ سے گذشتہ روز جن 40 سے زائد ہندوستانی ورکروں کی موت ہوئی تھیں، ان کی نعشوں کو ہندوستان لانےکی تیاریاں کی جارہی ہیں، چونکہ مرنے والوں کی بڑی تعداد ریاست کیرالہ سے ہے، کیرالہ کے کوچین انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ممبئی میں آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی برآمد، جانچ کے لیے ایف ایس ایل کو بھیجی گئی

کھانوں کے اندر سے چھپکلی، کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں کے ملنے کی خبریں تو وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں مگر اب انسانی اعضا کے ملنے کی بھی خبر آگئی ہے۔ یہ خبر ممبئی سے ہے جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی نکلی ہے۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے آن ...

آپ نے صرف گالی نہیں دی، مجھے دھمکایا بھی، سینئر صحافی رجت شرما کے خلاف راگنی نایک نے کی پریس کانفرنس

رجت جی، آپ نے مجھے گالی دی۔ یہ ویڈیو میرے والدین، میرے ساس-سسر اور میرے بچوں نے دیکھی۔ آپ نے مجھے گالی اس لیے دی کیونکہ میں ایمانداری سے اپنا کام کر رہی تھی۔ آپ نے صرف گالی ہی نہیں دی، اس کے بعد مجھے دھمکانا شروع کیا۔ آپ کو لگتا ہے کہ ہم دھمکانے سے ڈر جائیں گے؟ یہ باتیں آج ...

کانگریس نے آندھراکی خصوصی ریاست کی حیثیت پر وزیر اعظم مودی سے وضاحت طلب کی

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این۔ چندرابابو نائیڈو کے بدھ کو وجئے واڑہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے چند گھنٹے بعد تیلگو ریاست کو خصوصی درجہ دیے جانے سمیت پانچ اہم مسائل پر ...