دہلی آبی بحران! وزیر آباد تالاب میں پانی تقریباً ختم، مرکز سے تعاون کی درخواست

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2024, 6:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والے سب سے بڑے مرکز وزیر آباد تالاب (پونڈ) میں پانی تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ دہلی میں پانی کی اس قلت کی اطلاع ہفتہ کو خود ریاست کی پانی کی وزیر آتشی نے دی۔

دہلی حکومت نے ہفتہ کو پانی کی قلت کو لے کر ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا تھا۔ آتشی کا کہنا تھا کہ وزیر آباد تالاب میں پانی تقریباً ختم ہو چکا ہے جبکہ مونک کینال میں بھی پانی کی قلت ہے۔ پانی کی اس شدید قلت کے پیش نظر  دہلی کے ارکان اسمبلی نے اب مرکزی جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل سے مدد مانگی ہے۔

منک کینال اور وزیر آباد تالاب دونوں ذخائر میں پانی کی کمی کے باعث واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پینے کے پانی کی پیداوار بھی کم ہو رہی ہے۔  دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے سے پینے کے پانی کی پیداوار میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

آتشی کے مطابق دہلی میں 14 جون کو 1005 ایم جی ڈی پانی کی پیداوار کے بجائے صرف 932 ایم جی ڈی پانی پیدا ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی میں 70 ایم جی ڈی سے زیادہ پانی کی کمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  دہلی کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے کئی مقامات پر ہنگامی بورویل بنائے گئے ہیں اور ٹینکروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  دہلی کے درجنوں علاقے اس وقت پانی کی قلت سے دوچار ہیں۔ یہاں پینے کے پانی کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ان علاقوں کو بورویل اور پانی کے ٹینکروں کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ شدید گرمی میں لوگوں کو سڑکوں پر ٹینکرز کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ٹینکرز آتے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں پانی بھرنے کے لیے کھڑی نظر آتی ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے مرکزی وزیر جل شکتی کو خط لکھ کر کہا کہ ہریانہ حکومت اس پورے معاملے میں سیاست کر رہی ہے۔ براری کے قریب اتر پردیش کے حصے میں غیر قانونی کان کنی ہو رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل وہاں گولیاں بھی چلائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہریانہ، ہماچل پردیش،  دہلی اور یوپی کے درمیان ہے، سی آر پاٹل جی کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے، تاکہ  دہلی کے لوگوں کو جلد راحت مل سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...