سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے1097 کروڑ روپے کے اثاثوں کوای ڈی نے ضبط کیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2024, 1:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سہارنپور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی گلوکل یونیورسٹی کی 121 ایکڑ زمین اور تمام عمارتوں کو ضبط کر لیا ہے۔ بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی ضبط کی گئی جائیداد کی قیمت 4,440 کروڑ روپے ہے۔

سی بی آئی اور دیگر ایجنسیاں بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے خلاف بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ای ڈی، اقبال کے خلاف بی ایس پی حکومت کے دوران ہونے والے شوگر مل گھوٹالے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں سال 2021 میں سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے 1097 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

اس کے بارے میں ای ڈی نے اپنے بیان میں کہا، محمد اقبال نے 2010 اور 2012 کے درمیان سہارنپور اور اس کے آس پاس غیر قانونی کان کنی سے 500 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کیے تھے۔ بعد میں انہوں نے یہ رقم گلوکل یونیورسٹی میں لگائی۔ محمد اقبال نے یہ زمین عبدالوحید ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے خرید کر اس پر یونیورسٹی بنائی تھی۔ ای ڈی حکام کے مطابق محمد اقبال مفرور ہیں اور ان کے دبئی فرار ہونے کا امکان ہے۔

ان کے چار بیٹے اور بھائی مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں۔ ای ڈی کے مطابق اقبال عبدالوحید ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین تھے اور ان کے تمام ٹرسٹیز اقبال کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ 10 سال پہلے شروع کی تھی۔

اس کے بعد ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں لیز ہولڈر محمود علی، دلشاد، محمد انعام، محبوب عالم (اب متوفی)، نسیم احمد، امیت جین، نریندر کمار جین، وکاس اگروال، محمد اقبال ولد محمد واجد، مکیش جین، پنیت جین کو نامزد کیا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...