بھٹکل میں کورونا کے سات معاملات کی تصدیق؛ منگل کو 85 متاثرین صحت یاب ہوکراسپتال سے ہوئے تھے ڈسچارج؛ ضلع میں 71 لوگوں کو ہوم ایسولیشن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2020, 2:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29 جولائی (ایس او نیوز) آج بدھ کو بھٹکل میں کورونا کے سات معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں  کریکل علاقہ سے تین،  وی ٹی روڈ، ناگپا نائک روڈ، کائیکنی اور سونارکیری سے ایک ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ آج پوزیٹیو آنے والوں میں ایک  66 سالہ عمر رسیدہ شخص کے ساتھ ساتھ ایک دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

منگل کو 85 متاثرین ڈسچارج:   کل منگل کو  ضلع اُترکنڑا کے مختلف علاقوں کے 85 کورونا متاثرین صحت یاب ہوکر گھر پہنچے جبکہ منگل کو ضلع بھر سے 47 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔ منگل کو دو لوگوں کی کورونا سے موت بھی واقع ہونے کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک 65 سالہ شخص کا تعلق کاروار سے اور ایک 75 سالہ شخص کا تعلق کاروار سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کو نمونیا تھا اور کاروار کمس میں  علاج چل رہا تھا ، مگر منگل کو دونوں  چل بسے۔

ہوم ایسولییشن:  ضلع اُترکنڑا میں جملہ  71 کورونا پوزیٹیو آنے والوں کو  کسی بھی طرح کی علامات نہ ہونے کی وجہ سے گھروں پر ہی الگ تھلک رکھا گیا ہے اس میں  سرسی میں 25، بھٹکل میں 19،  کمٹہ میں 9، انکولہ میں 8،  کاروار میں 5، ہوناور میں 3 اور  ہلیال میں 2 لوگ شامل ہیں۔

اسی طرح ہلیال میں 269،   بھٹکل میں 103، کاروار میں 72،  سرسی میں 51،  کمٹہ میں 31، ہوناور میں 26، منڈگوڈ میں 25،  انکولہ میں 24،  یلاپور میں 18،سداپور میں 9 اور   جوئیڈا میں 5 لوگوں کو  اسپتال/کوویڈ کیئر سینٹر میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...