فیفا  ورلڈ کپ: انگلینڈ ، امریکہ، ہالینڈ، سینیگال، پرتگال، برازیل اور فرانس کواٹر فائنل میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2022, 12:11 PM | اسپورٹس |

قطر ، 30؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) فیفا  ورلڈ کپ کے پہلے دور کے اپنے آخری میچ میں ہالینڈ نے میزبان قطر کو دو گولوں سے شکست دی  اور جیت کا سہرا ہالینڈ کے کھلاڑی گاکپو کے سر رہا  جنہوں نے اس ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچوں میں گول  کئے اور ایسا کرنے والے  وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ۔  ہالینڈ  نے گاکپو کے گول سے  ابتدائی برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف میں فرینکی ڈی جونگ کے ایک اور گول سے اسکور  دوگنا ہو گیا۔

دوسری جانبب گروپ ’اے ‘کے دوسرے میچ میں سینیگال  کے کھلاڑی اسمائیلا سار نے آسانی کے ساتھ گول کر دیا لیکن ایکواڈور نے 67 ویں منٹ میں موئسز کیسیڈو کے گول کر کے برابر کر دیا جبکہ دوسرا اور فاتح گول سینیگال کے کپتان  کولیبالی نے کیا اور اس جیت کے ساتھ سینیگال نے عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

ادھر دیر رات کھیلے گئے گروپ ’بی ‘ کے مقابلے میں انگلینڈ نے ویلز کو 3-0 سے شکست دی۔ مارکس راشفورڈ  نے دو گول کئے جبکہ فل فوڈن نے ایک گول کیا اور اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے  گروپ ’بی‘ کے ٹاپر کے طور پر کوالیفائی کیا، جب کہ امریکہ نے ایران کو 1-0 سے ہرا کر  اس گروپ سے دوسری ٹیم کے طور پر  کوالیفائی کیا۔

عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں سب سے پہلے فرانس کی ٹیم نے داخلہ حاصل کیا اس کے بعد  برازیل اور پرتگال نے اپنا داخلہ یقینی بنایا۔

سینگال کی جانب سے اسماعیلہ سار اور کپتان کالیڈو کولیبالی کے گول کی بدولت سینیگال فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایکواڈور کو 2-1 سے شکست دے کر سپر 16 مرحلے میں داخل ہو گیا۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ’اے ‘کے میچ میں اسماعیلہ نے 44ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 70ویں منٹ میں کالیڈو نے گول کر کے سینیگال کی فتح پر مہر ثبت کی۔ موئسس کوسیڈو نے 67 ویں منٹ میں ایکواڈور کا واحد گول کیا۔

ایکواڈور کو سپر 16 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ڈرا کی ضرورت تھی، جبکہ سینیگال کو جیت درکار تھی۔ ہاف ٹائم سے عین قبل اسماعیلہ کے گول نے سینیگال کو برتری دلادی اور خلیفہ اسٹیڈیم افریقی ملک کے شائقین کی خوشی سے بھر گیا۔

دوسرے ہاف میں سترہ منٹ تک یہ ماحول رہا لیکن کسیڈو کے گول نے موسیقی کو خاموش کردیا۔ اس گول نے ایکواڈور کے شائقین کو خوش کرنے کا موقع فراہم کیا تاہم تین منٹ بعد ہی سینیگال کے کپتان کالیڈو نے فری کک کو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

سینیگال میچ کے اختتام تک اسی پوزیشن پر برقرار رہا اور دوسری بار ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ پاس کیا۔ سینیگال نے تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سپر 16 میں پیش قدمی کی، جبکہ نیدرلینڈز اپنے گروپ سے سات پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...