بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ؛ مظاہرین نے کہا؛ سنگھ پریوارکی طرف سے پھیلائی جارہی ہے نفرت؛ جل رہا ہے پورا ملک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2023, 10:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/اگست (ایس او نیوز) منی پورمیں عیسائیوں اورہریانہ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی وارداتوں سمیت مہاراشٹرا میں ریلوے پولس اہلکار کے ذریعے تین مسلمانوں سمیت چار بے گناہوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بھٹکل سرکیوٹ ہاوس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اور بی جے پی اور آرایس ایس مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدرمحمد توفیق بیری نے کہا کہ سنگھ پریوارکی طرف سے پھیلائی گئی نفرت کے نتیجہ میں پورا ملک جل رہا ہے۔ منی پور کا فساد تھما بھی نہیں ہے، ہریانہ میں فرقہ وارانہ تشدد برپا کیا گیا، ایسے میں مہاراشٹرا میں ایک آرپی ایف جوان نے ٹرین کے اندراپنے ہی افسرسمیت تین مسلم بے گناہوں کو گولی مارکرشہید کردیا۔ سنگھ پریوار پورے ملک میں نفرت پھیلارہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں بھی تشدد پھیل رہا ہے۔ توفیق بیری نے بتایا کہ بی جے پی اورسنگھ پریوارکی نفرت کی سیاست سے ملک میں ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

توفیق بیری نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ان تمام واقعات کی مذمت میں ریاست بھرمیں احتجاجی مظاہرے کررہی ہے اوراس طرح کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تشدد اور فرقہ وارانہ نفرت بی جے پی پارٹی کا ایک سیاسی ہتھیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مودی کی قیادت والی حکومت نے منی پور میں امن بحال کرنے کے لیے تھوڑی سی بھی کوشش نہیں کی، حالانکہ یہ ریاست  تین ماہ سے جل رہی ہے۔ 

توفیق بیری نے ہریانہ میں ایک مسجد کونذرآتش کرنے اورمسجد کے امام کو شہید کرنے کی واردات کے لئے بھی سنگھ پریوار کو ذمہ دارٹہرایا۔ جہاں جملہ چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

توفیق بیری نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ پورے ملک میں پھیلا ہوا نفرت کا زہرریلوے سیکیورٹی اہلکاروں کے سروں پر بھی چڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک جوان نے گولیاں چلا کر چار بے گناہوں کو موت کے گھاٹ اتارا تو دوسرے اہلکاروں اور افسروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کرڈالی کہ اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔قتل عام کے بعد سپاہی کے کہے گئے الفاظ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ملک میں سنگھ پریوار کے ساتھ ساتھ گودی میڈیا کے ذریعے جو نفرت پھیلائی جارہی ہے، وہ اپنا اثر دکھا رہی ہے۔ توفیق بیری نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ایسے تمام واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ اور ایسی حرکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے محمد لئیق نے استقبال کرتے ہوئے آخرمیں شکریہ ادا کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری امان اللہ، میڈیا انچارج عبدالسمیع شیخ، اسمبلی صدر ثاقب شیخ، جنرل آرگنائزنگ سکریٹری زین، تنویرباشہ ودیگر کئی اراکین موجود تھے۔

SDPI demonstration in Bhatkal; demonstrators declare country is burning due to hatred spread by Sangh Parivar

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...