بھٹکل سنہیا خصوصی بچوں کی  اسکول میں اسکاؤٹس اینڈ گائڈس شاخ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd August 2019, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍اگست   (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کوگتی میں واقع سنہیا خصوصی بچوں کے اسکول میں بھٹکل تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی شاخ کا افتتاح کیا۔

خطاب کرتےہوئے تحصیلدار نےکہاکہ ذہنی و جسمانی طورپر کمزور بچوں کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے ہر ایک کا تعاون ضروری ہے۔ اسکول کی ترقی کے لئے انتظامیہ کی طرف سے جوکچھ ہوسکتاہے وہ سب تعاون دینے کا تیقن دیا۔ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے ضلع چیف کمشنر ڈاکٹر جی جی سبھاہت نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی اسکول کے بچے مختلف میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے اپنی اہلیت کو ثابت کیا ہے۔ ضلع کی سطح پر یہ دوسری خصوصی بچوں کی اسکول ہے جہاں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی شاخ کا افتتاح کیاگیا ہے۔ انہوں نے بچوں کو ڈریس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شہری پولس تھانہ ایس آئی کوسومادھر ، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے رابطہ عامہ افسر ایس ایس بھٹ لوکیشور، منگلا کو آپریٹیو سوسائٹی کے صدر پرمیشور دیواڑیگا، سماجی کارکن نذیر قاسمجی، ضلع خازن راجو ہیبار، تعلقہ سکریٹری کے پی بھنڈاری  وغیرہ موجود تھے۔ صدر مدرسہ مالتی ادیاور نے استقبال کرتےہوئے نظامت کی۔ اسکاؤٹس اینڈ گائڈ س کے افسر کری سدپا نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...