اسکول ترقی بورڈ ممبر کی جانب سے  طالبہ کی  آبروریزی کی کوشش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2020, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ :25؍جنوری(ایس اؤ نیوز) اسکول ترقی بورڈ کا ایک ممبر طالبہ کی آبروریزی کی کوشش کئے جانے کا واقعہ تعلقہ کے اُگِّین کیری دیہات میں پیش آیا ہے۔

اسکول ترقی بورڈ کا نارائن بالو نیسرکر نامی ممبر ہی طالبہ کی عصمت دری کرنےکی کوشش کی ہے۔ 19جنوری کو طالبہ کے والدین جب کھیت چلے گئے تو گھر پہنچا نارائن طالبہ کو مضبوطی سے پکڑ کر عزت لوٹنے کی کوشش کررہاتھاتو لڑکی نے زور سے چیخ پکار شروع کی ۔حالات سے خوف کھا کر نارائن نے لڑکی کا منہ زورسے دبا کر پکڑا اور اپنے موبائیل سے لڑکی کا فوٹولےکر دھمکی دیا  کہ اگر تونے کسی کو بتایا تو یہ فوٹو وائرل کردینے کی جانکاری ملی ہے۔ اس کے بعد اسکول کے استاد کو فون پر تمہاری اسکول کی ایک طالبہ کے متعلق کچھ بتانا ہے کہتے ہوئے فون کٹ کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 21جنوری کو نارائن پھر ایک بار اسکول پہنچ کر ایک ٹیچر کے پاس کچھ بات کرکے چلاجاتاہے۔ یہ سب دیکھنے کے بعد طالبہ گھبراکر اپنے گھر لوٹ کر خاموش بیٹھ جاتی ہے۔ دو تین دنوں سے لڑکی کے رویہ میں فرق کو دیکھتے ہوئے ماں نے سنجیدگی سے بات کی تو لڑکی نے کیا کچھ ہوا اس کو بتانے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس کے بعد لڑکی کی ماں نے پولس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے۔ پولس تھانے میں شکایت درج ہونے کی خبر سنتے ہی نارائن پچھلے دودنوں سے فرار ہونے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔