پاپولر فرنٹ کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی اسکالرشپ - 2019 کا اعلان؛ صحافت، قانون اور سوشل ورک کے طلبہ کو دی جائے گی ترجیح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st July 2019, 5:48 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 31/جولائی (ایس او نیوز) پاپولر فرنٹ آ ف انڈیا (پی ایف آئی )کی جانب سے  ضرورتمند اور ہونہار طلبہ کے لئے اسکالر شپ پروگرام 2019 کا اعلان کیا ہے  جو ہائیر سکینڈری مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہوں۔ پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ   پاپولر فرنٹ مسلسل 9/سالوں سے اعلیٰ تعلیم کے لیے اس قومی اسکالرشپ اسکیم کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

ریلیز میں اُن طلبہ سے درخواستیں دینے کے لئے کہا گیا ہےجو   تعلیمی سال 20-2019 میں اپنا کورس کررہے ہوں  ریلیز کے مطابق وہ تمام طلبہ جو پی جی کورس، ڈگری، ڈپلومہ یا کوئی بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کی میعاد ایک سال سے کم نہ ہو، اس اسکالرشپ کے اہل ہوں گے۔ البتہ صحافت، قانون اور سوشل ورک کے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے لیے www.popularfrontindia.org پر درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست 31/جولائی 2019 سے مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی اور درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31/اگست 2019 ہوگی۔

پریس ریلیز کے مطابق پاپولر فرنٹ نے 12-2011 کے تعلیمی سال سے قومی سطح پر اسکالرشپ کی تقسیم کا آغاز کیا تھا  جس کے تحت ملک کی 13/ریاستوں میں اب تک کل 12545(6024/طلبہ اور 6521/طالبات) کے درمیان 7/کروڑ 78/لاکھ روپئے کی اسکالرشپ تقسیم کی جا چکی ہے۔ پاپولر فرنٹ طلبہ کو اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ وہ اپنے کورس کی تکمیل یا کوئی ملازمت ملنے کے بعد ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے واپس سماج کو اپنا تعاون پیش کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...