سعودی عرب: ٹرانسپورٹ سے متعلق جُرمانوں کی نئی فہرست میں 221 خلاف ورزیوں کا تعین

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 1st February 2020, 8:22 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، یکم فروری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے نئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت میں ٹرانسپورٹ اور بسوں کو کرائے پر دیے جانے کی سرگرمیوں سے متعلق 221 خلاف ورزیوں کا تعین کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے نظام کے تحت ان میں سے بعض خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 5 ہزار ریال تک ہے۔سعودی اخبار’اُمّ القری‘ میں جمعے کے روز شائع ہونے والی مذکورہ فہرست میں شامل خلاف ورزیوں میں سے 87 کا تعلق اسپیشل ٹرانسپورٹ سے، 95 کا تعلق بسوں کو کرائے پر دیے جانے سے اور 39 کا تعلق بسوں کے رُوٹس سے ہے۔بسوں کو کرائے پر دیے جانے سے متعلق خلاف ورزیوں میں وزارت حج و عمرہ کی منظوری کے بغیر کسی بس کا معتمرین اور حجاج کی منتقلی کا کام انجام دینا ہے۔ اس خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ایسی اشیاء یا سامان لے کر جانے کی اجازت دینا جو بس میں دوسرے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہو۔ اسی طرح مسافروں کے بس میں چڑھنے یا اس سے اُترنے کی جگہ پر کھڑا ہونا، ان دونوں خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 2 ہزار ریال ہے۔ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کے موبائل فون کے استعمال پر 2 ہزار ریال جرمانہ ہو گا، مسافروں کی جانب سے بس میں مختص گنجائش سے زیادہ سامان لے کر آنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ ہو گا، میں ڈرائیور کے سگریٹ نوشی کرنے یا کسی مسافر کو سگریٹ نوشی کی اجازت دینے پر 500 ریال جرمانہ ہو گا۔ڈرائیور کی جانب سے معذور افراد کی مدد نہ کرنے پر 500 ریال جرمانہ ہو گا۔ اسی طرح سفر کے آغاز پر یا سفر کے دوران ڈرائیور کی جانب سے بس کے دروازے بند نہ کرنے پر 2 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...