بھٹکل میں سنیچر کو بھی برستی رہی بارش: تعلقہ میں  روزمرہ کے کاموں میں خلل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st August 2019, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31؍اگست(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں برستی بارش فی الحال تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ بھٹکل میں سنیچر کو رات تک بارش برستی رہنے سے عوام کو  روزمرہ کے کاموں کو انجام دینے میں خلل واقع ہواہے۔

گرچہ موسلادھار بارش کے چلتے اسکول اور کالج کھلے رہے، طلبا کی بھی تعداد اچھی رہی، لیکن شہر میں عوامی چہل پہل زیادہ نظر نہیں آئی۔ شہری علاقے رنگین کٹا، شمس الدین سرکل کی قومی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے سواریوں کو گزرنے میں بڑی دقت پیش آئی اور ٹرافک نظام بری طرح متاثر رہا۔ مرڈیشور میں سڑکیں نالے بن گئے تھے تو بائیلور، مرڈیشور، شرالی ، چوتھنی ، منڈلی کے علاقوں کے کھیتوں میں پانی جمع ہونے کسانوں کی تکالیف میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جالی پنچایت حدود میں ایک گھر کے حمام کی دیوار گرگئی ہے۔ محکمہ تحصیل کے افسران جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کئے ہیں۔ اسی طرح چوتھنی کی ندی میں طغیانی کے سبب کنارے کے مکینوں کو چوکنا رہنے کہاگیا ہے۔ جمعہ کی صبح 8بجے سے سنیچر کی صبح 8بجے تک بھٹکل میں 156ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس طرح کل بارش کی پیمائش 3993.6ملی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...