ہریانہ میں امام مسجد اور ان کی اہلیہ کا قتل معاملہ، ملزم ستبیر سنگھ گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2019, 11:37 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سونی پت،11؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہریانہ میں سونی پت ضلع کے گنور ڈویژن میں منک مجری گاؤں کے مسجد کے امام اور ان کی اہلیہ کے قتل کے معاملے میں پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام ستبیر سنگھ ہے اور وہ اسی گاؤں کا رہائشی ہے۔

گرفتار شدہ ملزم ستبیر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شک تھا کہ امام اس کے خاندان کے خلاف کالا جادو کرتے ہیں اس لئے اس نے اس بہیمانہ قتل کی واردات کو انجام دیا۔ ہریانہ پولس نے ملزم ستبیر کو منگل کے روز عدالت میں پیش کر دیا۔

واضح رہے کہ مسجد کے پیچھے بنے کمرے میں امام محمد عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین رہتے تھے اور گزشتہ اتوار کی شب جب وہ گہری نیند میں تھے تو ملزم ان کے گھر میں داخل ہوا اور انہیں قتل کر دیا۔

پولس نے اس انتہائی حساس نوعت کے معاملہ سے 24 گھنٹے کے اندر پردہ اٹھا دیا ہے۔ پولس کے مطابق تفتیش کے دوران گاؤں کے ہی ایک رہائشی خورشید نے رپورٹ درج کرائی ہے، جس کی بنیاد پر مقدمہ قائم ہوا۔ خورشید نے بتایا کہ ملزم ستبیر کو امام پر شک تھا کہ وہ اس کے خلاف کالا جادو کرتے ہیں اور اس وجہ سے اس کے والد اور بھائی بیمار رہنے لگے۔

گرفتار شدہ ملزم ستبیر نے پولس سے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات کو چارپائی کا پایہ لے کر امام عرفان کے گھر میں گھس گیا اور سوتے وقت ان کے سر پر کئی وار کئے۔ اسی دوران ان کی اہلیہ جاگ گئی تو اس نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور دونوں کو قتل کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایودھیا معاملہ: نظر ثانی کی سبھی18درخواستیں خارج افسوس ناک فیصلہ،ایک اختیار اب بھی باقی،فیصلہ آئندہ:مسلم فریق

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس بوبڈے کی سربراہی والی بنچ نے مختصر سماعت کے بعدبابری مسجد پرآئے فیصلہ کے خلاف داخل نظر ثانی کی 18عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ ان میں میرٹ کی عدم موجودگی ہے۔

میڈیا کی پیش کردہ تصویر سے کوسوں دورہے میرا شہر بھٹکل :  سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کا تجربہ

برائیوں میں ڈوبی دنیا میں آج بھی  انسانیت ہے،ایسی ہی ایک زندہ مثال میرےاپنے امن وامان کے لئے مشہور  شہر بھٹکل میں خود میرے ساتھ پیش آئی ہے ،جب کہ میرے اس شہر کے متعلق میڈیا ہزار باتیں لکھتا ہےاور جو دکھاتا ہے وہ اس سے کوسو ں دور ہے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ...

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار بس، لاری سے ٹکراگئی؛ 25 سے زائد زخمی

یہاں وینکٹاپور نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار بس، پارک کی ہوئی لاری سے  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کو کنداپور اور باقی کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

  وزیر داخلہ امت شاہ کی پراسرار ’تسلی‘ کہا؛   ہندوستانی مسلمان، ہندوستانی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے

وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں بحث کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمان ہندوستانی شہری تھے، ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم تارکین وطن کو بھارتی شہریت فراہم کرنے کی فراہمی والے اس بل کو پیش ...