ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2020, 8:40 PM | اسپورٹس |

ہوبارٹ،18/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اور نادیہ کچونک نے ہوبارٹ فائنل انٹرنیشنل میں نمبر دو مقام کی حامل چین کی سیڈس پینگ شیوئی اور ژہانگ شیوئی کو فائنل میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ ثانیہ کی معاون نادیہ کا تعلق یونرائن سے ہے۔

دو سال میں ثانیہ مرزا کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے اور ان کے کیرئیر کا 42 واں ڈبلز ہے۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 2017 سیزن کے پہلے ہفتہ میں برسبین انٹرنیشنل میں بیتھوینک ماتیک سینڈس کے ساتھ ٹروفی جیتی تھی۔ ثانیہ اور ان کی ساتھی نے ایک گھنٹہ اور تقریباً 21 منٹ تک کھیلے گئے اس کھیل میں کامیابی درج کروائی۔

ثانیہ مرزا نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے سفر کے ساتھ واپسی کی ہے۔ ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔ پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔

دریں اثنا، ان کی بہن انعم مرزا کی شادی اظہر الدین کے بیٹے سے ہوئی ہے اور شادی تمام رسموں میں بھی ثانیہ مرزا نے بھرپور حصہ لیا تھا۔ حالانکہ پچھلے چند ماہ سے وہ شدت سے پریکٹس کر رہی تھیں اور کورٹ میں واپسی کے لئے پُرعزم تھیں۔ ان کا اصل نشانہ آئندہ برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...