شمالی کینرا میں 11مارچ سے عائد ہوگی ریت نکالنے پر پابندی؛ کیا اب ریت پھر بھاری قیمتوں پر فروخت ہوگی ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th March 2021, 6:23 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 6 / مارچ (ایس او نیوز) محکمہ اراضی و معدنیات نے ضلع شمالی کینرا میں 11مارچ سے ندیوں سے ریت نکالنے پر پابندی عائد کرنے کے احکامات  جاری کیے ہیں۔

    امسال ضلع کی اگناشینی، گنگاولی اور شراوتی ندی سے ریت نکالنے کے لئے 86 افراد کو باقاعدہ اجازت نامہ دیا گیا تھا۔ مگر چونکہ گزشتہ سال ریت نکالنے کی اجازت بڑی تاخیر سے دی گئی تھی اس لئے ضلع میں  ریت کا سخت بحران دیکھنے کو ملا تھا۔ جس سے تعمیراتی اور ترقیاتی کام میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔ اس موسم میں بھی حالانکہ اکتوبر میں ریت نکالنے کا اجازت نامہ دیا گیا تھا مگر ریت کے حصول میں ضلع کے کسی بھی مقام پر دشواری سے بچنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے خود ہی سرسی، بھٹکل، ہلیال اور دوسرے مقامات پر ریت ذخیرہ کرنے اور وہاں سے ضرورت مندوں کو ریت فراہم کرنے کا انتظام کیا تھا ۔ اس سے امسال ریت کے بحران جیسی کیفیت پیدا نہیں ہوئی۔

    کورونا کی وجہ سے جو ترقیاتی منصوبے ادھورے پڑے تھے اس پر کام شروع ہوگیا ہے اور عمارتوں کی تعمیرات میں بھی تیزی آئی ہے جس سے ریت کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ مگر اسی بیچ اب ندیوں سے ریت نکالنے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عام طور پر مانسون کی آمد سے پہلے یہ پابندی لگائی جاتی ہے۔ لیکن چونکہ اس مرتبہ اجازت نامہ اکتوبر میں دیا گیا تھا اس لئے باضابطہ ریت نکالنے والے افراد نے مانگ کی تھی کہ اس مدت میں توسیع کرتے ہوئے جون کے مہینے تک ریت نکالنے کی اجازت دی جائے۔ مگر ریاستی سی آر زیڈ کمیٹی نے اسے منظور نہیں کیا اور محکمہ اراضی اور معدنیات نے 11 مارچ سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس فیصلے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ضلع بھر میں ریت کی کمی اور مسائل پیدا ہونا یقینی ہے۔ اس نئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگ بڑے پیمانے پر ریت ذخیرہ کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ریت نکالنے پر پابندی لاگو ہونے کے بعد اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ لوگ ذخیرہ کی گئی ریت بڑی بھاری قیمتوں پر فروخت کریں گے۔ جو عام آدمی کے لئے ایک سنگین مسئلہ بن جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...