سمیر رضوی اور شاہ رخ بالترتیب چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کا حصہ بنے : آئی پی ایل نیلامی میں ان کیپڈ کھلاڑیوں کی چمکی قسمت

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2023, 5:39 PM | اسپورٹس |

دبئی:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) دبئی میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں ایسے بہت سارے  ان کیپڈ کھلاڑی ہیں جن پر بڑی بڑی بولیاں لگائی گئیں تو کئی ایسےبڑے کھلاڑی بھی ہیں جن کی  نیلامی میں بولی نہیں لگائی۔ ان کیپڈ کھلاڑی  اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز سمیر رضوی کو چنئی سپر کنگز نے خطیر رقم  8.40 کروڑ روپیوں کی بولی لگاکر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ خیال رہے کہ سمیر رضوی کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔

اسی طرح  گجرات ٹائٹنز نے شاہ رخ خان کو 7.40 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ شاہ رخ خان کی بیس پرائس 40 لاکھ روپے تھی۔ دہلی کیپٹلس نے کمار کشاگرا کو 7.20 کروڑ میں خریدا۔ اس نوجوان کھلاڑی کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی، لیکن دہلی کیپٹلس نے اسے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بڑی رقم خرچ کی۔ راجستھان رائلز نے شبھم دوبے کو 5.80 کروڑ میں خریدا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ودربھ کے لیے کھیلنے والے شبھم دوبے کی بنیادی قیمت صرف 20 لاکھ روپے تھی۔ ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے یش دیال کو 5 کروڑ میں خریدا۔ پہلے یش دیال گجرات ٹائٹنز کا حصہ تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...