ساحل آن لائن کی جانب سےقائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th July 2016, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26/ جولائی(ایس او نیوز)دبئی اور ریاست کرناٹکا کی مشہور ومعروف شخصیت اورقائد قوم ڈاکٹرایس ایم سید خلیل الرحمن کو حال ہی میں آئرلینڈ کی الڈرسگیٹ یونیورسٹی کی جانب سےدبئی میں منعقدہ شاندار اجلاس میں شعبہ تعلیم اورعوامی خدمات کے اعتراف میں پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کی ڈگری تفویض کی گئی تھی، جس پرساحل آن لائن میڈیااینڈ پبلشنگ سوسائٹی کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر شال اوڑھا کر عزت بخشتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ساحل آن لائن میڈیا اینڈ پبلیشنگ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری اور میجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی نےبتایا کہ ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن ملک کے کئی ایک تعلیمی اور سماجی اداروں سے منسلک ہیں اورموصوف قوم وملت کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا کہ موصوف ساحل آن لائن کے بھی چیرمین ہیں اوربھٹکل میں ساحل آن لائن میڈیا کو مضبوط کرنے اور اس کے ثمرات سے قوم وملت کو مستفید کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ سوسائٹی کے ڈائرکٹر جناب قمر سعدا نے موصوف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور تعلیمی تاریخ میں ڈاکٹر سید خلیل الرحمن کا نام سنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا ، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ اُن کی عمر میں درازی دے اوراللہ تعالیٰ انہیں مزید قوم وملت کی خدمت کرنے کا موقع عنایت کرے، صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔

ساحل آن لائن شعبہ کنڑا کے نائب مدیر محمد رضامانوی، مینجر مبشر حسین ہلارے ،مارکٹنگ شعبہ کے یحییٰ ہلارے، دیگر اسٹاف منجونائک مٹھلی ، محمد امین زہیب، قمر الزماں ، محمد فائق ، مہیمن سعدا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔