ساحل آن لائن پرنوائط برادری کے لئے نوائطی خبروں کا نیا کالم نوائط نامہ
بھٹکل ١٨/نومبر(ایس اونیوز) کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں نوائط کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جن کی زبان نائطی ہے، کونکنی اور مراٹھی سے ملتی جلتی اس زبان کے بولنے اور پڑھنے والوں کی لاکھوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ساحل آن لائن پر ایک نیا کالم نوائط نامہ شروع کیا گیا ہے جس میں صرف نوائط برادری کی خبریں نائطی زبان میں ہی پیش کی جائیں گی۔
نوائطی قارئین اس کالم کے لئے نوائطی میں خبریں روانہ کرسکتے ہیں، مگر خبروں کو بروقت شائع کرنے کے لئے ٹائپ کرکے ای میل [email protected] پر روانہ کرنے ہوں گے یا پھر موبائل نمبر9886363666 پر وہاٹس ایپ بھی کرسکتے ہیں۔ قارئین کے ذریعے روانہ کردہ خبریں یا مضامین اہم اور مصدقہ ہونے کی صورت میں ہی شائع کئے جائیں گے۔