ملک کے مشہور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر علی فیضل کا ساحل آن لائن دفتر دورہ؛ بھٹکل میں طبی خدمات فراہم کرنے پر غور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th July 2019, 2:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30/جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں میترا اسپتال کے اشتراک سے   دو روزہ امراض قلب کا فری چیک آپ و علاج کیمپ  کے ساتھ ساتھ رابطہ ہال میں  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے اشتراک سے  منعقدہ  پروگرام کے کامیاب انعقاد کے بعد   ملک کے مشہور کارڈیالوجسٹ اور میترا اسپتال کے  ڈائرکٹر اینڈ چیف آف کلینکل سروس   ڈاکٹر علی فیضل نے اتوار شام کو   ساحل آن لائن دفتر کا دورہ کیا اور مینجنگ ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی سمیت پوری ٹیم  کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے   کہا کہ بھٹکل  میں ان کا اتنا بہترین استقبال ہوگا  اور امراض قلب کے اتنے زیادہ مریض یہاں  ہوں گے یہ سوچا نہیں تھا۔  انہوں نے کہا کہ   چھ ماہ بعد پھر اسی طرح کا کیمپ بھٹکل میں رکھنے کے تعلق سے سوچا جاسکتا ہے مگر آئندہ  ایسے کیمپ کے لئے دو سے زائد ڈاکٹرس کو بلانا ضروری ہوگا۔  موقع پر موجود سعودی عربیہ کے کامیاب اور نامور تاجر اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیا صاحب کا بھی انہوں نے بھرپور  شکریہ ادا کیا ، جن کے بنگلے میں ان کی رہائش کا انتظام  تھا اور موصوف کی  مہمان نوازی   قابل تعریف تھی۔

ڈاکٹر علی فیضل نے واضح کیا  کہ بھٹکل کے قریب منی پال اور مینگلور میں میڈیکل کی اچھی سہولیات ہیں، لہٰذا مریضوں کو  وہاں  لے جایا جاسکتا ہے، البتہ کالی کٹ میترا اسپتال میں  اگر بھٹکل کے کوئی مریض آتے ہیں تو اُن کو خصوصی سہولت فراہم کرنے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،  اسی طرح جو لوگ کیمپ میں شریک ہوئے تھے، وہ اگر  علاج کے لئے  میترا اسپتال   کا رُخ کرتے ہیں تو اُنہیں علاج معالجہ پر  خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ماہر قلب ڈاکٹر علی فیضل نے بتایا کہ بھٹکل میں  طبی خدمات فراہم کرنے کے تعلق سے  شہر کے ذمہ داران سے گفتگو ہوئی ہے اس تعلق سے  ہم یہاں کے ذمہ داران کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

بھٹکل میں دو کامیاب پروگرام کے بعد ڈاکٹر علی فیضل نے ویلفیر اسپتال کے ذمہ داران بالخصوص ڈاکٹر  ظہیر کولا اور  ابوالاعلیٰ برماور کا شکریہ ادا کیا، اسی طرح  انہوں نے  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ساحل آن لائن دفتر میں استفسار  پر  جناب عنایت اللہ گوائی نے  ساحل آن لائن کا تعارف اور اس کے اغراض و مقاصد کو مختصراً پیش کیا،  اس موقع پر  ساحل ا ٓن لائن کی جانب سے  اپنا قیمتی وقت نکال کر بھٹکل میں  منعقدہ ہارٹ چیک آپ  کیمپ میں شریک ہوکر لوگوں کا مفت علاج کرانے   پر ڈاکٹر علی فیضل، ڈاکٹر شاج الدین اور مینجر مُرلی تھراوٹ کی شال پوشی کرتے ہوئے  تینوں کو میمنٹو پیش کیا گیا اور  تہنیت کی گئی۔

اس موقع پر جناب محمد یونس قاضیا سمیت ساحل آن لائن کے ڈائرکٹرس جناب  جیلانی محتشم، جناب محمد یوسف برماور، جناب  محمد قمر سعدا سمیت ساحل آن لائن کے آفس  اسٹاف  جناب مبشر حُسین ہلارے، جناب یحیٰ ہلارے، حافظ  امین ذُھیب دامودی، مولوی محمد صفوان موٹیا و دیگر بہت سارے احباب موجود تھے۔

قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ  قریب دس سال قبل ڈاکٹر علی فیضل کی قیادت  میں ہی  ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی کی کالی کٹ کے میمس اسپتال میں  کامیاب  اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی، جبکہ قریب دو سال قبل ڈاکٹر علی فیضل سمیت ان کی پوری ٹیم نے  کالی کٹ میں  نہایت ہی اعلیٰ  پیمانے پر  میترا اسپتال کی بنیاد رکھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...