جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2021, 2:40 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/ جون (ایس او نیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل  کے نائب صدرجناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب اب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے  صدر منتخب ہوئے ہیں۔ پیر کو جماعت کے دفتر میں منعقدہ انتظامیہ میٹنگ میں  انہیں اس عہدہ کےلئے بالاتفاق رائے منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ خلیفہ جماعت المسلمین کے  صدر جناب صدیق محمد میراں صاحب گذشتہ ماہ  انتقا ل کرگئے تھے  ، جس کے بعد پیر 21  جون کو منعقدہ  انتظامیہ میٹنگ میں  جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب کو  اس اہم عہدہ  کے لئے  منتخب کیا گیا۔

 جناب سید محی الدین صاحب طویل مدت سے اس جماعت  کے ذمہ داران میں شامل ہیں، ساتھ ساتھ آپ   جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ارکان شوری ، مجلس اصلاح و تنظیم کے  سرپرست جبکہ قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی  بھی مجلس انتظامیہ کے رکن ہیں۔ آپ مدراس جماعت کے بھی صدر ہیں۔

جماعت کی انتظامیہ کی اس اہم میٹنگ میں جناب سعدا محمد میراں صاحب کو مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے  عہدہ سرپرست  کے لئے  منتخب کیا گیا ہے۔ موصوف  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی گذشتہ میعاد میں  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز رہ کرخاموش طبیعت کے ساتھ خداد اد صلاحیتوں کے ذریعہ کئی منصوبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے  جماعت کے استحکام و ترقی میں  نمایاں کردار ادا کیا تھا، موصوف اس سے قبل  دو میعاد میں سکریٹری کے عہدہ پربھی رہ کر خدمات انجام دے چکے  ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔