یکم جنوری سے چین سمیت 6 ممالک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کا آرٹی-پی سی آر ٹیسٹ لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2022, 8:49 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کئی ممالک میں کورونا کی نئی لہر آ چکی ہے اور ہندوستان اس لہر کی زد میں نہ آئے، اس کے لیے حکومتی سطح پر لگاتار احتیاطی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ اس درمیان مرکز کی مودی حکومت نے ایک سخت قدم اٹھایا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے چین سمیت 6 ممالک سے ہندوستان پہنچنے والے مسافروں کو آرٹی-پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے جمعرات کو اس فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے مسافروں کو یکم جنوری سے نگیٹو کووڈ ٹیسٹ رپورٹ دینا ضروری ہوگا۔

ہندوستان میں کورونا کی دہشت کے درمیان مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ وزیر صحت منسکھ منڈاویا کا کہنا ہے کہ چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کو طیارہ پکڑنے سے پہلے ہی ایئر سودھا پورٹل پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی نگیٹو کووڈ رپورٹ اَپلوڈ کرنی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سفر کے 72 گھنٹوں کے اندر کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ساتھ ہی وزیر صحت نے جانکاری دی کہ فی الحال ہندوستان پہنچنے والے سبھی بین الاقوامی مسافروں کے لیے ایئرپورٹ پر رینڈم ٹیسٹنگ لازمی کی گئی ہے، لیکن مسافروں کے فلائٹ پکڑنے سے پہلے ہی آر ٹی پی سی آر رپورٹ جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے کچھ ممالک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کے بعد الرٹ جاری کیا ہے اور کووڈ گائیڈلائنس کو سخت کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ ماہرین صحت نے آگاہ کیا ہے کہ ہندوستان کے لیے آئندہ 40 دن بہت اہم ہونے والے ہیں اور اگر بداحتیاطی کی گئی تو کورونا تیز رفتاری سے پھیل سکتی ہے۔ ایک افسر نے کہا کہ یہ روش دیکھنے کو ملی ہے کہ مشرقی ایشیا میں دستک دینے کے تقریباً 35-30 دنوں کے بعد کووڈ وبا کی نئی لہر ہندوستان میں پہنچتی ہے۔ ایسے میں آئندہ ایک ماہ ہندوستان کے لحاظ سے بہت اہم ہے اور حکومت کسی بھی طرح کی بد احتیاطی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔