ریل کے سفرکے دوران ماسک نہ پہننے پر500روپے جرمانہ
نئی دہلی،18؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) ریلوے احاطے اور ٹرینوں میں ماسک نہ پہننے کے نتیجے میں 500 روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے کیونکہ اب ریلوے نے اسے ریلوے ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر بھی شامل کرلیا ہے۔ یہ معلومات ہفتے کے روز جاری کردہ ایک آرڈر سے حاصل کی گئی ہیں۔یہ ریلوے کا تازہ ترین فیصلہ ہے۔جب کہ سوشیل ڈسٹینسنگ بھی پروٹوکول میں داخل ہے لیکن ریلوے میں آر اے سی سیٹ بھی دی جارہی ہے یعنی ا یک سیٹ پردولوگ سفرکررہے ہیں۔
لوگوں کاکہناہے کہ اس طرح خودریلوے کمانے کیلئے پروٹوکول توڑ رہاہے۔انتخابی ریلیوں میں ماسک نہ پہننے والوں پرکوئی جرمانہ نہیں ہے۔
ریلوے کے جاری کردہ حکم میں کہاگیاہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری کردہ خاص رہنما خطوط میں ماسک پہننا بھی شامل ہے۔