یلاپور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والے رومیواور اس کے ساتھی کو کیا گیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th October 2019, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:27؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ایک کالج  طالبہ کو پیا راور محبت کرنے کے نام پر  ہراساں کرنےو الے ایک رومیو اور اس کے ایک ساتھی کو یلاپور پولس نے گرفتار کر لیا ہے، واردات سنیچر کو یلاپور میں پیش آئی ہے ۔

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت  دنیش نائک اور اس کے  ساتھی کی شناخت  سندیپ مکند آچاری کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کی ڈگری کالج میں بی کام میں زیر تعلیم طالبہ سے  دنیش نائک کی  جان پہچان بڑھی تو اس کاموبائیل نمبر لے کر باربار فون کرنے کے  علاوہ کالج جانےو الی سڑک پر زبردستی پیا ر کے لئے ہراساں کیا کر تا تھا۔ اس بات کا بھی الزام ہے کہ  طالبہ کو ہراساں کرنے میں دنیش نائک کےساتھ اس کے دوست نوین نامدیو کلواڑ، کمار پجاری، ونود پرکاش گوندلی، وشال پرکاش گوندلی، پونیت گوندلی، ناگراج بھٹ، پرسن بھٹ اور سندیپ مکند آچاری بھی شامل ہیں جو طالبہ پر دبائو ڈال رہے تھے کہ وہ دنیش نائک سے پیار کرے۔

طالبہ کی  ماں نے یلاپور پولس تھانہ میں درج اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ 22اکتوبر کی رات کے  دنیش نائک اپنے دوستوں کے ساتھ الگ الگ بائکوں پر سوار ہوکر طالبہ کے گھر پہنچے اور گالی گلوچ کرنے کے علاوہ گھر پرپتھراؤ کرتے  ہوئے ہنگامہ کیا ۔ ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے پاس پڑوس کے لوگ جمع ہونے لگے تو دنیش اور اُس کے ساتھ اپنی بائکس کو وہیں چھوڑکر فرار ہو گئے ۔

اس تعلق سے پولس نے کیس درج کرلیا ہے  دنیش نائک اور سندیپ آچاری کو گرفتارکیا گیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...