سرسی۔ کمٹہ شاہراہ  پر12 اکتوبر سے 18مہینوں  تک  ٹریفک  رہے گی بند۔ ’بھارت مالا ‘منصوبے کے تحت ہورہی ہے سڑک کی تعمیر 

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2020, 8:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،10؍اکتوبر (ایس او نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مرکزی حکومت کے ’بھارت مالا‘منصوبے کے پہلے مرحلے کے  تحت بیلے کیری بندرگاہ سے رابطہ قائم کرنے کی غرض سے سرسی کمٹہ  ریاستی شاہراہ کو ترقی دے کر نیشنل ہائی وے میں تبدیل کیا جارہا ہے  جس کی وجہ سے 12کتوبر سےآئندہ 18مہینوں تک  سڑک کو موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے بند رکھا جائے گا۔

ضلع ڈی سی نے ضلع میجسٹریٹ کے طورپر جو حکم   جاری کیا ہے، اس  میں کہا گیا ہے کہ کمٹہ سے سرسی کی طرف آنے  جانے  والی ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے سداپور اسٹیٹ ہائی وے 69کے ذریعےسفر کرنا ہوگا، جبکہ   انکولہ سےسرسی کی طرف آنے جانے والی  تمام قسم کی موٹر گاڑیوں کو یلاپورکے نیشنل ہائی وے 63کا استعمال کرنا ہوگا۔ اسی طرح  منگلورو سے سرسی کی طرف آنے جانے والی ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کو  ہوناور، ماوین گُنڈی اور سداپورکے راستے نیشنل ہائی وے  93پر سفر کرنا ہوگا۔اس پابندی اور ٹریفک کا راستہ بدلنے کی اسکیم کا اطلاق 12اکتوبر سے ہی ہوگا۔ 

خیال رہے کہ کمٹہ سرسی روڈ کو ترقی دینے اور تعمیر نو کا جو منصوبہ ہے اس کی تکمیل کے لئے  18 مہینوں کی میعاد مقرر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔