عرفان پٹھان کی جارحانہ اننگز سے انڈیا ليجنڈز کی جیت

Source: S.O. News Service | Published on 12th March 2020, 10:48 AM | اسپورٹس |

ممبئی،12؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) تیز گیندباز مناف پٹیل (19 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بالنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ 57) اور محمد کیف (46) کی شاندار اننگز کے دم پر انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو منگل کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے5 وکٹ سے ہرا دیا۔

سری لنکا ليجنڈز نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 138 رن کا اسکور بنایا لیکن انڈیا ليجنڈز نے خراب آغاز کے باوجود 18.4 اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پر 139 رن کا ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ انڈیا ليجنڈز کی جانب سے سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے میچ فاتح اننگز کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ پٹھان نے 31 گیندوں کی اپنی جارحانہ اننگز میں چھ شاندار چوکے اور تین بہترین چھکے لگائے۔ کیف نے 45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انڈیا لیجنڈز کی شروعات بے حد خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ایک رن کے اسکور پر اس کو سچن کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ ماضی کے مشہور بلے باز سچن تندولکر اس میچ میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے اور چمنڈا واس کی گیند پر وکٹ کیپر كالووترنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ گزشتہ میچ میں دھماکہ خیز اننگز کھیلنے والے اوپنر وریندر سہواگ اس وقت کچھ خاص نہیں کر سکے اور تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے یوراج بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انڈیا ليجنڈز نے ایک وقت 19 رن کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن اس کے بعد سنجے بانگر (18) اور کیف نے اننگز كو کسی حد تک سنبھالا۔ بانگر کو رنگنا ہیراتھ نے ایل بی ڈبلیو کرکے اس پارٹنر شپ کو توڑا۔ کیف اور بانگر نے چوتھے وکٹ کے لئے 43 رنز کی شراکت کی۔ 81 رن کے اسکور پر کیف کے آؤٹ ہونے کے بعد من پریت گونی (ناٹ آؤٹ 11) نے پٹھان کا ساتھ دیا اور ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔ سری لنکا ليجنڈز کی جانب سے چمنڈا واس نے دو، ہیراتھ اور سینا نائیکے نے ایک ایک وکٹ لیا۔

اس سے پہلے انڈیا ليجنڈز نے ٹاس جیت کر سری لنکا ليجنڈز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ بہترین آغاز کے باوجود سری لنکا ليجنڈز کا کوئی بھی بلے باز 25 رن کا ہندسہ پار نہیں کر پایا اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 138 رن ہی بنا سکے۔ کپتان تلک رتنے دلشان (23) اور كالووترنا (21) نے ٹیم کو بہترین شروعات دلائی۔ لیکن انڈیا ليجنڈز کے گیند بازوں نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے اس شراکت کو توڑا اور سری لنکا ليجنڈز کو مسلسل جھٹکے دیئے۔ دلشان اور كالووترنا نے پہلے وکٹ کے لئے 46 رنز کی شراکت کی۔

مناف نے دلشان کو کیف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ كالووترنا کو پٹھان نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ اٹاپٹو کو من پریت گونی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا ليجنڈز کی ٹیم 150 سے زائد کا اسکور بنا لے گی لیکن مناف نے سری لنکا ليجنڈز کے مڈل آرڈر اور نچلے آرڈر کی کمر توڑ دی۔ سری لنکا ليجنڈز کی جانب سے تشارا (10)، كپوگیدیرا (23)، سینانائیکے (19)، معروف (10) اور ہیراتھ نے 12 رنز بنائے۔

انڈیا ليجنڈز کی جانب سے مناف پٹیل نے 19 رن پر چار، ظہیر خان نے 35 رن پر ایک، عرفان پٹھان نے 31 رن پر ایک اور من پریت گونی اور بانگر نے ایک ایک وکٹ لئے۔ عرفان پٹھان کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...