کاروار میں ’روڈ سیفٹی ویک‘کا آغاز ۔ ٹریفک قوانین  سے آگاہی اور سڑک حادثات سے بچنے کے لئے چلائی گئی عوامی بیداری مہم   

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 12:01 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،24؍نومبر (ایس او نیوز) ضلع محکمہ پولیس، کاروار سٹی و مضافاتی پولیس اور ٹریفک پولیس نے قوانین سے آگاہی ، موٹر گاڑی سواروں کی حفاظت اور سڑک حادثات بچنے کے لئے ’روڈ سیفٹی ویک‘ کا آغاز کیا جس کے دوران عوام میں اپنی جان کی حفاظت کے  تعلق سے بیداری مہم چلائی جائے گی۔

شہر کے سبھاش سرکل پر پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوا پرکاش دیوراج  نے ’روڈ سیفٹی ویک‘ کا آغاز کیا۔ پولیس والوں نے بغیر ہیلمیٹ والے  دو پہیہ گاڑی سواروں روک کرگلاب کے پھول پیش کرتے  ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور آئندہ بغیر ہیلمیٹ کے باہر گاڑی پر سواری نہ کرنے کی تنبیہ کی۔خیال رہے کہ سڑک پر چلتے اور سواری کرتے ہوئے اپنے اور دوسرے کی جان کی حفاظت خاطرٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کے سلسلے میں بیداری لانے  23سے 30نومبر تک  یہ ہفتہ منایا جائے گا۔ 

اس موقع پر ایس پی شیواپرکاش دیوراج نے بتایا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ صرف پانچ منٹ کے لئے گھر سے باہر جانا ہے تو پھر ہیلمیٹ پہننے کی کیاضرورت ہے۔ لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ اسی پانچ منٹ کے اندر زندگی اور موت کافاصلہ بھی ختم ہوسکتا ہے۔کون گارنٹی دے سکتا ہے کہ انہی  پانچ منٹوں میں حادثہ پیش نہیں آئے گا اورجان سے ہاتھ دھونا نہیں پڑے گا؟ کیونکہ ان پانچ منٹوں میں ہی جان لیوا حادثات ہونے اور جان سے جانے کے کئی واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔

ایس پی نے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں ہر سال کم از کم 300حادثات ہوتے ہیں اور  300کے قریب جانیں چلی جاتی ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ  خطرناک حادثات میں  زیادہ تر نوجوان ہی ہلاک   ہورہے ہیں۔ اس لئے عوام اور خاص کرکے نوجوانوں کے اندر ٹریفک قوانین کی پابندی اور اپنی حفاظت کی تعلق سے بیداری لانا بہت ضروری ہے۔     انہوں  نے واضح کیا کہ سرکاری طور پر چاہے جتنی بیداری مہم چلائی جائے، لیکن جب تک عوام خود اپنی حفاظت کا خیال نہیں رکھیں گے اور قوانین کی پابندی  نہیں کریں گے ، خطرناک حادثات اور جان و مال کے نقصان سے بچنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ، ڈی وائی ایس پی اروند کلگوجّی، سرکل پولیس انسپکٹر سنتوش شیٹی، کاروار سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی سنتوش کمار، مضافاتی پی ایس آئی  این ڈی جکنا ور کے علاوہ پردیپ یوتھ کلب کے اراکین ، آٹو رکشہ ڈرائیورس اور کچھ عام لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔