بھٹکل : روڈ پردوڑنے والی الیکٹرک اسکوٹر میں اچانک لگ گئی آگ؛ شک ہوتے ہی روکنے سے اسکوٹر سوار کی بچ گئی جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th March 2024, 3:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12 مارچ (ایس او نیوز)  بھٹکل مین روڈ پر  دوڑنے والی الیکٹرک اسکوٹر کو اچانک آگ لگ جانے سے  اسکوٹر کی بیٹری سمیت تمام وائرنگ جل کر خاکستر ہوگئی، البتہ  شک کی بنیاد پر احتیاطی اقدام کے طور پر  اسکوٹرسوار نے اسکوٹر کو کنارے پارک کردیا، جس سے اسکوٹر سوار بال بال  بچ گیا۔ ورنہ اُس کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا تھا۔

واردات  منگل کو   نشیبی علاقوں سے سرکل کی طرف جانے والی مین  سڑک  پر  پیش آئی۔ اسکوٹر سوار    ناگراج موگیر نے بتایا کہ  وہ  نیچے بس اسٹینڈ سے سرکل کی طرف جارہا تھا کہ اچانک سیٹ پر گرمی محسوس ہوئی، چونکہ الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک کار کو اچانک آگ لگنے کی خبریں سنتاآرہا تھا، اس لئےشک کی بنیاد پر فوراً اسکوٹر کو کنارے کیا اور  سیٹ کو اوپن کیا تو  یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ بیٹری میں آگ لگی ہوئی ہے۔  اس سے پہلے کہ آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی پوری اسکوٹر کو اپنی لپیٹ میں لیتی،  مقامی لوگوں  نے مدد کی اور بیٹری والے حصے پر پانی ڈالنا شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی  فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

الیکٹرک اسکوٹر چائنیس کمپنی  Benling کی ہے اور اسکوٹر پر BENLNG AURA درج  ہے،جبکہ اسکوٹر مالک  ناگراج موگیر، تعلقہ کے مُنڈلی کا رہائشی ہے۔

بتاتے چلیں کہ پٹرول کے بڑھتے دام کو دیکھتے ہوئے  آج کل لوگ الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک کار خریدنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، لیکن الگ الگ شہروں سے   الیکٹرک اسکوٹروں او ر الیکٹرک کاروں میں اچانک آگ لگنے  کی وارداتیں بھی  وقفے وقفے سے  سامنے آتی رہی ہیں، اس لئے الیکٹرک گاڑیاں  چلاتے وقت  احتیاط برتنا بے حد ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...