بھٹکل  تعلقہ پنچایت کی کے ڈی پی میٹنگ میں رکن اسمبلی کا غافل افسران کے خلاف سخت رویہ : کام نہیں کرسکتے تو میٹنگ میں حاضری کس لئے ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th June 2019, 9:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28؍جون(ایس اؤ نیوز)عوامی کاموں کی طرف توجہ نہ دینے والے ، کام کےمتعلق صحیح جانکاری نہ رکھنے والے افسران میٹنگ میں حاضری کیوں دیتے ہیں، اگر ڈھنگ سے کام کرنا نہیں آتاہے تو کیوں آتے ہو،نکل جاؤ باہرکہتے ہوئے بھٹکل ہوناور رکن اسمبلی سنیل نائک نے جمعرات کو پنچایت ہال میں منعقد ہ کے  ڈی پی کی سہ ماہی میٹنگ میں افسران کو آڑے  ہاتھوں لیا۔

میٹنگ کے دوران رکن اسبملی سنیل نائک نے گزشتہ ایک سال سے زیر تعمیر بھٹکل اور مرڈیشور بس اسٹانڈ کے مسائل حل نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  متعلقہ محکمہ کے افسر سے جانکاری چاہی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے سوپروائزر شری دھر بھٹ جب وضاحت کے لئے کھڑے ہوئے تو رکن اسمبلی نے  اعتراض جتاتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے اعلیٰ افسرکہاں ہیں؟کیا آپ میرے سوالوں کا جواب دینے کے اہل ہیں تو میٹنگ میں رہیں ورنہ باہر نکل جائیں کہا۔ شری دھر بھٹ نے حامی بھرتے ہوئے کھڑے ہوگئے۔ محکمہ نقل وحمل کے متعلق بہت سارے اعتراضات کی وجہ سے ناراض رکن اسمبلی نے بھٹکل اور مرڈیشور بس اسٹانڈ کی تعمیر اور صفائی کے متعلق پوچھا اور کہا کہ آپ کو بتاتے ہوئے ایک برس ہوگیا ابھی تک کہانی جیسی کی ویسی ہی ہے۔ مسافروں کو بس اسٹانڈ میں کھڑے ہونا دشوار ہے ، بھٹکل میں تو کوئی انتظامات نہیں ہیں ،مناسب انتظامات کے لئے کتنی مرتبہ کہا گیا ، کچھ بھی نہیں کیاگیا پھر یہاں کیوں آئے ہیں کہتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسر کوئی چارہ کار نہ پاتے ہوئے میٹنگ سے باہر نکل گئے۔ رکن اسمبلی نے تعلیمی محکمہ کے متعلق بھی بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چند اساتذہ وقت پر اسکول نہیں آتے ہیں جب جی چاہا تب اسکول کا رخ کرتے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا ،کہنے والا ہے کہ نہیں ؟ ان حالات میں بچوں کو معیاری تعلیم کیسے دی جائے گی؟ کسی کی سفارش پر دھیان نہ دیں ، بچوں کی خاطر ایسے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی محکمہ تعلیم کے افسرکو تاکید کی۔ بارش کے موسم میں تعلقہ کے بعض اسکولو ں میں پانی بھر نے کی خبریں ہیں  وہاں فوری انتظامات کرنے بی ای اؤ منجی کو ہدایت دی۔ محکمہ زراعت میں ٹارپول تقسیم کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے اس تعلق سے جانکاری دینے کو کہا۔ بھٹکل سرکاری اسپتال کے انتظامات کے متعلق بھی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر انہوں نے فاریسٹ افسران سے کہاکہ کچھ لوگ تعلقہ کے چند مقامات پر جنگل کے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں انہیں درختوں کو نقصان پہنچائے بغیر بجلی کنکشن کے لئے منظوری دینےکا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک ، نائب صدر اشوک رادھا وئیدیا، تحصیلدار وی این باڈکر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...