بینگلورو میں پیش آیا بی جے پی انتخابی ٹکٹ کا ایک اور اسکینڈل - ملزمین کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2023, 7:23 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 23 / اکتوبر (ایس او نیوز) ہندوتوا وادی کارکن چیئترا اور اس کی ٹیم کی طرف سے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کا ٹکٹ  دلوانے کے نام پر کیا گیا کروڑوں روپے فراڈ کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ وجیا نگر سے ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کو بی جے پی کا ٹکٹ دلانے کا لالچ دیتے ہوئے کروڑوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے ۔
    
وجیا نگر ضلع کے کوٹور کے رہنے والے پی ڈبلیو ڈی ریٹائرڈ انجینئر شیوا مورتی نے پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق پتور کے ایک بی جے پی لیڈر ریونا سدپّا نے ہاگری بومنہلّی سے ایس سی ریزور سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے بی جے پی کا ٹکٹ دلانے کی بات کہہ کر اس سے 2 کروڑ 55 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔ اسکینڈل میں موہن کٹاریا اور شیکھر پورشوتم نیرلاکٹے افراد بھی شامل ہیں ۔ 
    
شیوامورتی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ریاستی صدرنلین کمار کٹیل نے ٹکٹ کے سلسلے میں شیکھر سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی تھی اس لئے کٹیل کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے اس نے مرحلہ وار دو کروڑ پچپن لاکھ روپے ادا کیے تھے ۔ بینگلورو کے بی جے پی دفتر میں بات چیت طے ہوئی تھی ۔
    
شیوامورتی کے بیان کے مطابق جب ٹکٹ نہیں ملی تو اس نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا ۔ اس پر ملزمین  نے 90 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو 10 اکتوبر کو واجب الادا تھا مگر وہ چیک باونس ہوگیا ۔ اب رقم واپسی کا مطالبہ کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ 
    
فراڈ کا شکار ہوئے شیوامورتی نے وزیر اعلیٰ کو مراسلہ بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سی آئی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کروائی جائے ۔ اس کے علاوہ انسپکٹر جنرل آف پولیس آلوک موہن کو بھی کے پاس بھی شکایت درج کروائی ہے ۔ 
    
کوٹور پولیس نے شیوامورتی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...