بھٹکل: شرالی میں شاہراہ کی توسیع 45میٹر ہو: پنچایت ممبران کی طرف سے ڈی سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd October 2018, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شرالی قومی شاہراہ کی45 میٹر توسیع کو لے کر شرالی گرام پنچایت ممبران کا ایک وفد اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے شاہراہ کی وسعت 45میٹر کرنے کا مطالبہ لے کر اپیل سونپی۔

وفد کی طرف سے اپیل وصول کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے پنچایت ممبران کے وفد سے کہاکہ شرالی کے 10کسانوں نے شاہراہ توسیع کے لئے اپنی زمین کھوئی ہے، 10میں سے 8کسانوں نے 45میٹر کی توسیع کو اپنی منظوری دی ہے ، بقیہ دونوں کسان (زمین کے مالکان )بھی 45میٹر توسیع کے لئے تیار ہونے کی منظوری دیں تو میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پیش کش ارسال کرنے کی بات کہی۔

شاہراہ توسیع کولے کر سماجی کارکن ، صحافی اُلاس شانبھاگ نے ڈی سی سے کہاکہ صرف 2زمین مالکان کی وجہ سے قومی شاہراہ کی توسیع نہیں ہوپارہی ہے، انہیں ہم پھر ایک بار شرالی عوام اور پنچایت کی طرف  سے سمجھائیں گے۔ ڈی سی نے کہاکہ دیری ہورہی ہے فوری طورپر دونوں زمین مالکان کی منظوری لینے کوکہا۔ اس موقع پر گرام پنچایت ممبر ناگپا نائک ،منجوناتھ نائک، کیشوو نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔