راشد خان ٹاپ اسپنروں میں شامل:کین ولیمسن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 1:34 PM | اسپورٹس |

ممبئی ،28؍مئی ( ایس و نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے راشد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والا افغانستان کا یہ سپنر ورلڈ کرکٹ کے سب سے اوپر اسپنروں میں شامل ہے۔سن رائزرس کی جانب سے کامیاب آئی پی ایل سیشن کے بعد افغانستان کا یہ اسپنر ایک اور چیلنج کی تیاری کر رہا ہے اور وہ ہے ہندوستان کے خلافاگلے ماہ ہونے والا ان کے ملک کا پہلا ٹیسٹ میچ۔حال میں ختم آئی پی ایل 11میں 19 سال کے راشد نے 17میچوں میں 21-8 کے اوسط سے 21 وکٹ حاصل کئے اور آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی(24وکٹ)کے بعد دوسرے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔اس لیگ اسپنر اب اگلے ماہ بنگلور میں ہندوستان کے خلاف افغانستان کے تاریخی ٹیسٹ میں کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے۔آئی پی ایل فائنل میں چنئی سپر کنگ کے خلاف شکست کے بعد ولیمسن نے کہاکہ وہ عالمی معیار کا کھلاڑی ہے۔ہم نے یہ اس فارمیٹ میں دیکھا ہے لیکن یہ بہترین ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا ہے۔یہ کسی کے لئے بھی چیلنج ہے لیکن لطف اٹھانے والے چیلنج کیونکہ وہ کھیل کے ٹاپ اسپنروں میں شامل ہے۔ولیمسن اب بین الاقوامی کرکٹ میں اس لیگ اسپنر کے خلاف بلے بازی کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیٹس پر اس کی گیندوں کا سامنا کرنا ہمیشہ شاندار ہوتا ہے اور مستقبل قریب میں اس کے خلاف کھیلنا بھی شاندار ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی