بھٹکل میں رمضان کا اعلان؛ شیرور، انکولہ، ناگور سمیت کئی جگہوں پر چاند دیکھا گیا؛ ہوناورسے کاروار ہبلی اورکنداپورسے مینگلوراور کیرالہ تقریباً تمام جگہوں پرکل ہوگا پہلا روزہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2024, 7:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/مارچ (ایس او نیوز)  بھٹکل قاضی صاحبان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کے بعد  اعلان کیا ہے کہ  کل منگل کو یہاں پہلا روزہ ہوگا، جبکہ آج بعد نماز عشاء   تراویح ادا کی جائے گی۔

خبر ملی ہے کہ بھٹکل سے   قریب 12 کلو میٹر دور ضلع اُڈپی کے شیرور سمیت ناگور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی چاند نظر آگیا ہے، جس کے ساتھ ہی شیرور، بیندور، کنداپور، اُڈپی، مینگلور سمیت پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی  رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری طرف انکولہ میں بھی چاند دیکھے جانے کی تصدیق کے بعد  ہوناور، کمٹہ، کاروار اور دیگر اطراف کے علاقوں میں بھی رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔ اُدھر ہبلی میں بھی رمضان کا اعلان کئے جانے کی خبر ہے۔

اُدھر بینگلور میں بھی چاند دیکھے جانے کی رویت ثابت ہونے کے بعد رمضان کا اعلان کیا گیا ہے،سمجھا جارہا ہے کہ پورے ہندوستان میں اِس بار تمام جگہوں پر رمضان کا اعلان کیا گیا ہے اور پورے ملک میں ایک ساتھ  کل منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

ملک کی دیگر ریاستوں بالخصوص اُترپردیش، بہار ، جھارکھنڈ اور دیگر کئی علاقوں میں بھی چاند دیکھے  جانے کی اطلاعات کے بعد اُن علاقوں میں بھی کل منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

یاد رہے کہ دبئی ، سعودی اور گلف کے دیگر کئی علاقوں میں   کل اتوار شام کو ہی چاند دیکھے جانے کی تصدیق کے بعد اُن شہروں میں آج پہلا روزہ مکمل ہوچکا ہے۔ جبکہ  عمان  مسقط میں بھٹکل کی طرح    کل منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔