راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے 8 ممبران معطل

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2020, 11:10 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) حزب اختلاف کے 8 ممبران کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں غیر مہذہب رویہ اختیار کرنے کی پاداش میں پیر سے سیشن کی بقیہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا۔ چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ڈیرک او برائن اور ڈولا سین، کانگریس کے سید ناصر حسین، رپون بورا، راجیو ستو، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کے کے راگیش اور کمیونسٹ پارٹی کے ایلامارم کریم کو رواں سیشن کی بقیہ مدت کے لئے معطلی کا اعلان کیا۔

ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ معطل ممبران ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ ایوان سے باہر چلے جائیں۔ اس کے باوجود تمام اراکین نے ایوان میں کھڑے ہوکر معطلی کی کارروائی کے خلاف نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 9.40 سے 10 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ممبروں کی معطلی کے اعلان کے فوراً بعد ہی کانگریس، عآپ اور ترنمول کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔

ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ کل زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں کی منظوری کے دوران کچھ ممبران اسپیکر کی نشست کے قریب پہنچ گئے، مائیک کو اکھاڑ دیا اور کاغذات پھینک دیئے۔ ڈپٹی اسپیکر کو گالیاں دیں اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی۔ انہوں نے کل کے دن کو ایوان بالا راجیہ سبھا کے لئے ایک بہت ہی برا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ممبروں کے ذریعہ کووڈ-19 سے متعلق فاصلے پرعمل نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ممبران ڈپٹی چیئرمین کے قریب ناچ رہے تھے، چلا رہے تھے۔ اگر وقت پر مارشل نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین کو ممبروں نے جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما سمیت 46 ارکان نے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کی ہے، جسے وہ نامنظور کرتے ہیں۔ چیئرمین ونکیا نائیڈو نے کہا کہ اگر ایوان میں کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بحث و مباحثہ ہونا چاہیے۔ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا قابل مذمت ہے، یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ڈپٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں پر ہنگامہ کھڑا کر رہے ممبران اپنی اپنی نشستوں پر جائیں تو وہ اسے منظور کروانے کے لئے ووٹنگ کرائیں گے، لیکن ممبران نے ایسا نہیں کیا۔ ممبران نے پارلیمانی اقدار و روایات کی خلاف ورزی کی۔ اگر ممبران ضابطوں اور قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو کارروائی کیسے ہوگی۔ اس کے باوجود معطل ممبران ایوان میں موجود تھے اور شور مچاتے رہے۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی دس بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...