راجندر سنگھ ہاکی انڈیا کے صدر بنے
نئی دہلی19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) راجندر سنگھ کو آج ہاکی انڈیا کا صدر مقرر کردیا گیا جو مریما کوشی کی جگہ لیں گے۔مریما نے کل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ہاکی انڈیا کے سینئر نائب صدر راجندر آج سے بطور صدر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔وہ اس سے پہلے ہاکی انڈیا کے خزانچی بھی رہ چکے ہے اور موجودہ وقت میں ہاکی جموں کشمیر کے خزانچی ہیں۔ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل محمد مشتاق احمد نے کہاکہ مریما کوشی کے استعفی کے بعد ہم راجندر سنگھ کو ہاکی انڈیا کا صدر مقرر کر خوش ہے جو 19مئی 2018 سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ہم انہیں اپنے کام کی پوری ذمہ داری ادا کرنے کے لیے مبارک دیتے ہیں۔مریما ریاستی سطح کی سابق ہاکی کھلاڑی رہی ہیں جو نومبر 2016میں نریندر بترا کے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے کے بعد ہاکی انڈیا کی صدر بنی تھیں۔احمد نے کہاکہ ماریما کوشی نے گزشتہ دو دہائیوں میں ہندوستانی ہاکی میں جو کردار ادا کیا ہے، ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔وہ فیڈریشن کے لئے ایک رہنما رہی ہیں اور کئی کھلاڑیوں اور منتظمین کے لیے اہم رہے ہیں۔